@kpkpoliceofficial2: *کیپٹل سٹی پولیس پشاور*Again Software Update *پریس ریلیز مورخہ 12 جولائی 2025* *(اندرون شہر تحصیل پارک گور کھڑی میں غیر مناسب ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا نوجوان ایک بار پھر گرفتار ، 3MPO کے تحت جیل منتقل)* پشاور ۔ اندرون شہر واقع تحصیل پارک@young soldier @POLICE DIARY👑 گور کھڑی میں سوشل میڈیا پر غیر مناسب ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے کا افسران بالا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ کی نگرانی میں ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل عمران اسلم مروت اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی فضل جان نے ملوث ملزم ماصل عرف ماصلے کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بار پھر گرفتار کرکے 3MPO کے تحت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹک ٹاکر ملزم ماصل عرف ماصلے ولد شیر بہادر سکنہ قاضی خیلان نے اس سے قبل بھی تحصیل پارک میں متعدد غیرمناسب ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کیں جنہیں نہ صرف عوامی حلقوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ پولیس نے بھی کئی مرتبہ گرفتار کرلیا ہے *گرفتار ملزم ماصل عرف ماصلے اس سے قبل متعدد بار مختلف جرائم منشیات آئس ، لڑائی جھگڑوں ، غیر مناسب اور غیر اخلاقی ویڈیوز اور معاشرتی برائیوں میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جو کہ عادی ریکارڈ یافتہ ہے* پشاور پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے ، قبضہ مافیا ، سود خوروں ، منشیات فروشوں قماربازوں اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہے