@mohammadfaheemawa: خوب صورت پرندے چاندی کی اینٹوں پر بنوائے گئے جن پر پہرے دار اپنی اپنی باری پر آ کر پہرے کے لیے بیٹھتے تھے۔ جب تعمیر مکمل ہوگئی تو حکم دیا کہ سارے شہر میں ریشم و زردوزی کے قالین بچھا دیے جائیں۔ پھر نہروں میں سے کسی کے اندر میٹھا پانی کسی میں شراب، کسی میں دودھ اور کسی میں شہد و شربت جاری کردیا گیا۔ بازاروں اور دکانوں کو کمخواب و زربفت کے پردوں سے آراستہ کردیا گیا اور ہر پیشہ و ہنر والے کو حکم ہوا کہ اپنے اپنے کاموں میں مشغول ہوجائیں اور یہ کہ اس شہر کے تمام باسیوں کے لیے ہر وقت ہر نوع و قسم کے پھل میوے پہنچا کریں۔ بارہ سال کی مدت میں یہ شہر جب اس سجاوٹ کے ساتھ تیار ہوگیا تو تمام امرا و ارکان ِ دولت کو حکم دیا کہ سب اسی میں آباد ہوجائیں۔ پھر شدّاد خود، اپنے لاؤ لشکر کے ہمراہ انتہائی تکبر اور غرور کے ساتھ اس شہر کی طرف روانہ ہوا۔ بعض علما و مصلحین کو بھی ساتھ لیا اور راستے بھر اُن سے ٹھٹھّا و تمسخر کرتے ہوئے ان سے کہتارہا ”ایسی جنت کے لیے تم مجھے کسی اور کے آگے جھکنے اور ذلیل ہونے کا کہہ رہے تھے! میری قدرت و دولت تم نے دیکھ لی؟“ جب قریب پہنچا تو تمام شہر والے اس کے استقبال کے لیے شہر کے دروازے کے باہر آگئے اور اس پر زروجواہر نچھاور کرنے لگے۔ اسی نازو ادا سے چلتے ہوئے جب شہر کے دروازے پر پہنچا تو روایت ہے کہ ابھی اس نے گھوڑے کی رکاب سے ایک پاؤں نکال کر دروازے کی چوکھٹ پر رکھا ہی تھاکہ اس نے وہاں پہلے سے ایک اجنبی شخص کو کھڑے ہوئے دیکھا۔ اس نے پوچھا ”تُو کون ہے؟“ اس نے کہا ”میں ملک الموت ہوں۔“ پوچھا ”کیوں آئے ہو؟“ اس نے کہا”تیری جان لینے۔“ شداد نے کہا مجھ کو اتنی مہلت دے کہ میں اپنی بنائی ہوئی جنت کو دیکھ لوں۔ جواب ملا ”مجھ کو حکم نہیں۔“ کہا، چلو اس قدر ہی فرصت دے دو کہ گھوڑے پر سے اتر آؤں۔ جواب ملا ”اس کی بھی اجازت نہیں۔چناں چہ ابھی شداد کا ایک پاؤں رکاب میں اور دوسرا چوکھٹ پر ہی تھا کہ ملک الموت نے اس کی روح قبض کرلی پھر حضرت جبرائیل ؑنے بڑے زور سے ایک ہولناک چیخ ماری کہ اسی وقت تمام شہر مع اپنی عالی شان سجاوٹوں کے ایسا زمین میں سمایا کہ اس کا نام و نشان تک باقی نہ رہا۔ قرآن پاک میں اس کا ذکر اس طرح ہوا ہے ترجمہ:وہ جو اِرم تھے بڑے ستونوں والے اور شہروں سے اس کے مانند کوئی شہر شان دار نہ تھا۔ (پارہ 30۔ سورۃ فجر۔ آیت 7،8) شداد اور اس کی جنت کا انجام معتبر تفاسیر میں لکھا ہے کہ بادشاہ اور اس کے لشکر کے ہلاک ہوجانے کے بعد وہ شہر بھی لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل کردیا گیا۔ مگر کبھی کبھی رات کے وقت عدن اور اس کے اِردگرد کے لوگوں کو اس کی کچھ روشنی اور جھلک نظرآجاتی ہے۔یہ روشنی اُس شہر کی دیواروں کی ہوتی تھی۔حضرت عبداللہؓ بن قلابہ جو صحابی ہیں، اتفاق سے اُدھر کو چلے گئے۔ اچانک آپ کا ایک اونٹ بھاگ گیا،آپ اس کو تلاش کرتے کرتے۔اُس شہر کے پاس پہنچ گئے۔جب اس کے مناروں اور دیواروں پر نظر پڑی تو آپ بے ہوش ہو کر گِر پڑے۔ جب ہوش آیا تو سوچنے لگے کہ اس شہر کی صورتِ حال تو ویسی ہی نظر آتی ہے جیسی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے شداد کی جنت کے بارے میں بیان فرمائی تھی۔ اسی کیفیت میں اٹھ کر وہ شہر کے اندر گئے۔ اس کے اندر نہریں اور درخت بھی جنت کی طرح کے تھے۔ لیکن وہاں کوئی انسان نہیں تھا۔ آپؓ نے وہاں پڑے ہوئے کچھ جواہرات اٹھائے اور واپس چل دیے۔ وہاں سے وہ سیدھے اُس وقت کے دارالخلافہ دمشق میں پہنچے۔ حضرت امیرمعاویہؓ وہاں موجود تھے۔ وہاں جو کچھ ماجرا ان کے ساتھ پیش آیا تھا، انھوں نے بیان کیا۔ حضرت امیرمعاویہؓ نے ان سے پوچھا، وہ شہر آپ نے حالتِ بیداری میں دیکھا تھا کہ خواب میں؟ حضرت عبداللہؓ نے بتایا کہ بالکل بیداری میں دیکھا تھا۔ پھر اس کی ساری نشانیاں بتائیں کہ وہ عدن کے پہاڑ کی فلاں جانب اتنے فاصلے پر ہے۔ ایک طرف فلاں درخت اور دوسری طرف ایسا کنواں ہے اور یہ جواہرات و یاقوت نشانی کے طور پر میں وہاں سے اٹھا لایا ہوں۔ حضرت امیرمعاویہؓ یہ ماجرا سننے کے بعد نہایت حیران ہوئے۔ پھر اہلِ علم حضرات سے اس بارے میں معلومات حاصل کی گئیں کہ کیا واقعی دنیا میں ایسا شہر بھی کبھی بسایا گیا تھا جس کی اینٹیں سونے چاندی کی ہوں؟ علما نے بتایا کہ ہاں قرآن میں بھی اس کا ذکر آیا ہے۔ اس آیت میں ”اِرم ذات العماد۔“ یہی شہر ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے اس کو لوگوں کی نگاہوں سے چھپا دیا ہے۔ علما نے بتایا کہ آنحضرت ﷺ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ میری امت میں سے ایک آدمی اس میں جائے گا اور وہ چھوٹے قد، سرخ رنگ کا ہوگا، اس کے ابرو اور گردن پر دو تل ہوں گے، وہ اپنے اونٹ کو ڈھونڈتا ہوا اس شہر میں پہنچے گا اور وہاں کے عجائبات دیکھے گا۔ جب حضرت امیرمعاویہؓ نے یہ ساری نشانیاں حضرت عبداللہؓ بن قلابہ میں دیکھیں تو فرمایا، واللہ یہ وہی شخص ہے۔ (بحوالہ:تذکرۃ الانبیا- تحقیق شاہ عبدالعزیز دہلوی #creatorsearchinsights
😭😭😭 mujhe janat ni chahy mujhe Madina jana ek bar please sub dua karo na mai Madina jao Zindagi mi ek din 😭😭😭
2025-07-21 07:23:11
436
Rose Anna :
جنت تو بس وہی ھے جسکا زکر قرآن پاک میں اللہ عزوجل نے فرمایا ھے🥰
2025-07-20 14:01:43
530
Imranbaba :
اللہ پاک نے محنت کا صلہ شہداد کو بھی دیا تھا وہ جنت میں شہد بہاتا تھا اللہ تعالی اس شہد کی نہر کو چلا دیتا تھا وہ دودھ پھینکتا تھا اللہ تعالی اس کو چلا دیتا تھا وہ مٹی اور لکڑوں لکڑیوں کے جانور بنا کر درختوں پر رکھتا تھا اللہ اس میں روح پھونک دیتا تھا جب حضرت جبرائیل علیہ السلام نے پوچھا کہ یا اللہ وہ تو تیرا منکر ہے اور اپ اس طرح کیوں کر رہے ہیں تو اللہ پاک نے فرمایا کہ جو بھی ہے وہ محنت تو کر رہا ہے اور میں نے وعدہ کیا ہے کہ دنیا میں جو کوئی بھی محنت کرے گا میں اس کو اس کا صلہ ضرور دوں گا
2025-07-23 00:45:55
250
Mohammed Mohsin Awan :
قربان اپنے رب کی قدرت اور طاقت پر سبحان اللہ یا اللہ ہمیں آپنی بنائی ہوئی جنت میں ضرور داخل کرنا ہم تیرے بندے ہیں گناہگار سیاہ کار ہیں مگر تیری رحمت کے طلب گار ہیں
2025-07-29 19:53:33
266
asifawan :
janat sirf Woh h Jo mery Rab NY B'nai h Baki sub fani h
2025-07-21 06:52:49
150
Mirza Abdullah :
بادشاہت صرف اور صرف اللہ کی ہے❣️❣️❣️
2025-07-29 17:18:28
109
Sobia Imran :
all people pray for me please mujah b apnay Ghar bula lay ALLAH pak 🍀🙏
2025-07-22 20:53:53
9
Babarii :
اللّٰہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے ❤️
2025-07-25 19:09:20
14
Kharal Zadi 🔥♥️ :
inshallah ♥️♥️
2025-07-22 03:53:27
9
سید شہزاد بُخاری :
ساری بادشاہی میرے مالک کی ہے ♥️
2025-07-25 18:35:09
41
Abeer :
Qurban Jao me Apne pyre aqa (SW) per
2025-07-22 17:49:24
10
Zeeshan Khan :
Allah pak mojh samait sab musalmano ko apny jannat ul firdos mai jaga day Aameen sum aameen
2025-07-24 09:28:06
8
Saba Hanif :
اللہ اکبر
2025-07-21 04:12:16
18
ibraheem :
beyshk Allah pak ko ghroro takber psnnd Nahi or 2 Jahan ki badshahee Allah k pass ha
2025-07-27 06:26:31
9
🦋it's jannat🦋 :
Allah Ho Akbar 🥺
2025-07-21 04:13:04
8
Jamil #GOLD :
pora parha hay manay
2025-07-21 08:31:10
6
dashing girl :
الله اكبر 🥺
2025-07-21 00:38:26
6
ʂĭ̈𝑓𝓽ꋬr̶₳💫 :
ALLAH Pak Sy bara koi Ni beshak 💯❤️
2025-07-21 04:34:44
16
♥️Mrs Shakeel♥️ :
بے شک میرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے🥺
2025-07-21 07:23:01
25
Bareera Fatima :
hmari junnat to wo he jiska Quran me zkr Aya he or us junnat ka husn ye he k whan Hzrat Muhammad Mutufa صلی اللہ علیہ وسلم hen
2025-07-26 20:59:34
27
ف🥀 :
*صلى الله عليه وآله وسلم* ❤️
2025-07-20 17:38:03
31
👸 Zoya princess 👸 :
جنت تو بس وہی ھے جسکا زکر قرآن پاک میں اللہ عزوجل نے فرمایا ھے🧕🥰
2025-07-27 15:24:56
32
Bubber :
jannat or dozakh siraf mere ALLAH PAAK k pass hai
2025-07-21 10:50:54
5
👑🖤 Rajpoot Queen🖤 👑 :
caption please
2025-07-21 06:05:40
6
To see more videos from user @mohammadfaheemawa, please go to the Tikwm
homepage.