@pmlnkpofficial: قائد حزبِ اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان اور وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈا پور کی اہم ملاقات قائد حزبِ اختلاف صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے، عوامی فلاح و بہبود، اور حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عباداللہ خان نے کل ہونے والے اسمبلی اجلاس میں لائن آرڈر سچویشن پر اپوزیشن کے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت اور اپوزیشن دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور عوامی مفاد میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما و ایم پی اے اکرم خان درانی نے بھی ڈاکٹر عباداللہ خان سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔