@hamidqumberkhiloffcl: ہم اکثر اپنے لباس، جوتوں، اور چہرے کی خوبصورتی پر گھنٹوں لگا دیتے ہیں تاکہ معاشرے میں "اچھے" نظر آئیں۔ مگر یہ سب زیبائش اُس وقت بے معنی ہو جاتی ہے جب زبان تلخ ہو، نیت کھوٹی ہو، اور کردار میں دھوکہ ہو۔ یاد رکھیں! خوبصورت لباس صرف جسم کو ڈھانپتا ہے، مگر خوبصورت گفتار اور کردار دلوں کو جیتتا ہے۔ یہ دنیا ایک بازار ہے، یہاں ہر چیز نظر آتی ہے — مگر اخلاق اور نیت وہ قیمتی خزانے ہیں جو صرف اہلِ دل پہ عیاں ہوتے ہیں۔ جیسے کسی خوشنما برتن سے بدبو آئے تو کوئی اسے چھوئے بھی نہیں، ویسے ہی بدزبان اور بدکردار شخص کی ظاہری چمک دھمک دلوں کو متأثر نہیں کر سکتی۔ اپنی زبان کو رس گھولنے دو، اپنے رویے کو خوشبو بناؤ، اور اپنے کردار کو آئینہ کہ جو دیکھے وہ خود کو سنوار لے۔ کیونکہ اللہ کو نہ آپ کا لباس پسند آتا ہے، نہ چہرہ... وہ تو دلوں کو دیکھتا ہے۔ 💫 خوبصورتی وہی ہے جو اللہ اور روحانیت