@letitbe_213: نمرہ احمد کہتی ہیں ۔۔ عام سی لڑکیوں کے لئے شہزادے نہیں آتے ۔ میں بھی اس بات سے اتفاق رکھتی تھی،ہوں بھی ۔۔ میں بھی ایک عام سے لڑکی تھی۔۔ ہوں بھی،اور رہوں گی بھی۔۔ مگر کیا کوئی یقین کرے گا۔۔۔؟ “میرے لئے شہزادہ آیا تھا”۔۔ تمام کشتیاں جلا کر۔۔ سمندر پار کر کے۔۔ ایک عام سی لڑکی کے لئے۔ ایک خاص شہزادہ تشریف لایا۔ شہزادے نے زندگی سے لڑتی لڑکی ۔ کو سکھایا کے جینا کیسے ہے۔۔ عام سی لڑکی جینے لگی۔۔ اپنے مقدر پر نازاں ہونے لگی۔ وہ اڑنے لگی۔۔۔ وہ شہزادہ اتنا خوبرو تھا ۔۔ کے تمام کائنات اس کے ۔۔ قدموں میں رکھنے کو جی چاہتا۔۔ کائنات میں کوئی ایسی شے موجود نہیں۔ جس سے اسکی مثال دی جاتی۔۔ کوئی بھی اس کا نعم البدل نہیں تھا۔ وہ کسی حسیں داستان کا کردار معلوم ہوتا تھا۔ اسکی آنکھیں کسی جھیل کا قصہ سناتی تھیں ۔۔ وہ پاس ہوتا تو جنت میں ہونے کا امکان ہوتا۔۔ میں ٹھہری ایک عام سے لڑکی۔۔ مگر وہ میرے لئے آیا تھا۔۔ ایک دن شہزادہ اور لڑکی۔۔ کسی پیڑ کے سائے تلے ۔۔ ایک ساتھ بیٹھے تمام کائنات ۔۔ کی چمک کو ماند کر رہےتھے۔۔ عین اسی وقت ایک جن وہاں حاضر ہوا۔ اسنے اپنا نام قسمت بتایا۔۔ اسنے مجھ سے شہزادے کو مانگا ۔۔ سوچو کیا میں اسکو دے دیتی آسانی سے۔؟ میں نے اسکی لاکھ منتیں کی۔۔ ایک وہی تو تھا مجھ سی لڑکی کے پاس وہ بھی اسے سونپ دیتی تو مر نا جاتی۔ اسنے شہزادے کو پکڑ لیا بہت مضبوطی سے۔ میں روئی،گڑگڑائی مگر جن ظالم تھا۔۔ بے رحم تھا۔۔ میں نے اپنی جان دینا چاہی۔۔ مگر ظالم جن نےسفاقیت سے کہا تمہیں ابھی لمبی زندگی جینی ہے۔ وہ میرے شہزادے کو لے اڑا۔۔ عام سی لڑکی عام سے عام تر ہو گئی۔ غریب سے غریب تر ہو گئی۔۔ تب مجھے احساس ہوا۔۔ نمرہ احمد ٹھیک ہی کہتی ہیں۔۔ عام سی لڑکیوں کے لئے شہزادے نہیں آتے ۔ اور اگر آ بھی جائیں تو چھین لئے جاتے ہیں۔ اور میں ٹھہری عام سی لڑکی۔۔۔ . . . #foryoupage #tiktok #fyp #mardan #nightcore