@cattreemanufacture: Support small-batch purchasing cat tree #catfurniture #cathouse #sisalcatscratcher #catlover #cattree #catcondo #manufacture #cattrees #droshipping #cattower #cat

Hipetscattree
Hipetscattree
Open In TikTok:
Region: US
Wednesday 06 August 2025 07:12:32 GMT
13
1
0
0

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @cattreemanufacture, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

لندن — مشہور سائنسدان سر آئزک نیوٹن نے سن 1704 میں ایک خط میں یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ دنیا کا اختتام 2060 میں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ نتیجہ بائبل کی پروٹسٹنٹ تشریح اور تاریخی حوالوں، خصوصاً
لندن — مشہور سائنسدان سر آئزک نیوٹن نے سن 1704 میں ایک خط میں یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ دنیا کا اختتام 2060 میں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ نتیجہ بائبل کی پروٹسٹنٹ تشریح اور تاریخی حوالوں، خصوصاً "آرماگیڈن کی جنگ" کے تناظر میں نکالا تھا۔ اپنے خط میں نیوٹن نے لکھا کہ "یہ ممکن ہے کہ دنیا اس کے بعد بھی قائم رہے، لیکن مجھے اس سے پہلے اس کے خاتمے کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی۔" نیوٹن کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد قیامت کی حتمی تاریخ دینا نہیں بلکہ ان لوگوں کو روکنا ہے جو بار بار قیامت کی پیش گوئیاں کرتے ہیں اور پھر ان کے غلط ثابت ہونے سے مذہبی پیش گوئیوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق نیوٹن نے اپنی پیش گوئی کے لیے بائبل کی کتابِ ڈینیئل اور مکاشفہ میں مذکور 1260، 1290 اور 2300 دنوں کو سالوں کے مساوی قرار دیا۔ انہوں نے 800 عیسوی کو ایک اہم نقطہ آغاز سمجھا کیونکہ اس سال رومن ایمپائر کی نئی بنیاد رکھی گئی اور چرچ کی اصل تعلیمات ترک کر دی گئیں۔ نیوٹن کے حساب سے 800 عیسوی کے بعد 1260 سال مکمل ہونے پر 2060 عیسوی میں دنیا کا اختتام ممکن ہے۔ دنیا کے خاتمے کے بارے میں صرف نیوٹن ہی نہیں، بلکہ کئی اور شخصیات نے بھی پیش گوئیاں کی ہیں۔ مثال کے طور پر فرانسیسی نجومی نوسٹراڈیمس نے کہا تھا کہ 2025 میں ایک بڑا شہابِ ثاقب زمین سے ٹکرا سکتا ہے یا قریب سے گزر سکتا ہے۔ اگرچہ اس طرح کی پیش گوئیاں صدیوں سے بحث کا حصہ رہی ہیں، لیکن ماہرینِ سائنس اس بات پر متفق ہیں کہ دنیا کے اختتام کی صحیح تاریخ بتانا ممکن نہیں۔ اس کے باوجود نیوٹن کا حساب آج بھی تجسس اور دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔ #support #viral #fyp

About