@immuhammadsohailafridi: وزیر اعلیٰ کا سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کے بعد سوات کا دورہ۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر میں حالیہ سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، منسٹر ارشد ایوب خان ، فضل حکیم خان، ڈاکٹر امجد علی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک۔ اجلاس کو ضلع سوات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ۔ سیلاب سے لوگوں کا جتنا نقصان ہوا ہے صوبائی حکومت اسکا پورا پورا ازالہ کرے گی، وزیر اعلیٰ