@shahidezan0: خاموش دعا کبھی کبھی دل اتنا بوجھل ہو جاتا ہے، کہ لفظ لبوں تک آ کر بھی ٹوٹ جاتے ہیں۔ کبھی کبھی درد اتنا گہرا ہو جاتا ہے، کہ آنکھیں روتی ہیں مگر زبان خاموش رہتی ہے۔ ایسے لمحوں میں بس ایک ہی سہارا ہوتا ہے، بس ایک ہی در ہوتا ہے اللہ کا در، جہاں سب سن لیا جاتا ہے۔ دنیا کو بتانے کا حوصلہ نہیں رہتا، مگر رب کے سامنے دل کا ہر زخم کھل جاتا ہے۔