@bukhari_700: آنکھوں کی دسترس میں کبھی آ ! دکھائی دے دنیا ہو مسترد ! ترا چہرہ دکھائی دے اس حال میں بھی اب اسے جی بھر کے دیکھ لوں جانے وہ شخص بعد میں کیسا دکھائی دے اُس کے گناہ نے تو اُسے معتبر کیا سب کو مرا ہی جرم کبیرہ دکھائی دے تیری چمک نہ ماند پڑے ! صرف اس لیے جتنا تجھے کہا ہے ! بس اُتنا دکھائی دے گوشہ نشین شخص ! تری ہر جھلک کی خیر عالم ترس رہے ہیں انہیں ! جا ! دکھائی دے میں نے کوئی چراغ بھی روشن نہیں کیا میں چاہتا نہیں ! کوئی تم سا دکھائی دے اب کس طرح بتائیں کہ کیسا دکھائی دے ؟ دکھنے کا حق ادا ہو ! وہ ایسا دکھائی دے کچھ نور کا حجاب نہیں نور کے سوا رہ کر حجاب میں بھی وہ سارا دکھائی دے لہجہ حسین شخص کا منظر سے کم نہیں قصہ کرے بیان تو قصہ دکھائی دے میں نے دِکھا کے زخم اسے کیا غلط کِیا ؟ وہ چاہتا یہی تھا ! تماشا دکھائی دے اندر کی آنکھ سے بھی کبھی اس کی سمت دیکھ وہ شخص رو رہا ہے جو ہنستا دکھائی دے اب تُو بھی کھو نہ جائے یہی ایک خوف ہے دیکھ اک دلیر شخص بھی ڈرتا دکھائی دے ہر درد احترام سے لیتا ہے تیرا نام ہر ایک رنج تیرا شناسا دکھائی دے تم نے خیال سے بھی تعلق رکھا نہیں تم سوچتے نہیں ہو ! تمہیں کیا دکھائی دے ؟ وہ شخص ہم کلام ہوا ! تب پتا چلا اتنا اداس ہے نہیں ! جتنا دکھائی دے آنکھیں بھی شرک کبھی کر نہیں سکیں بس اک دعا ہے تُو ہی ہمیشہ دکھائی دے❤️🩹🫶 #foryou #fypシ゚ #poetry