@udaslerkii1: زندگی میں ایسے لمحے ضرور آتے ہیں جنہیں لفظوں کے پیمانوں میں سمیٹنا ممکن نہیں رہتا۔ دل چاہتا ہے کہ سب کچھ کہہ دیا جائے، مگر لب خاموش رہتے ہیں۔ گویا اندر ایک ہنگامہ برپا ہے، لیکن باہر ہر سمت سکوت کا بسیرا ہے۔ یہ وہ کیفیت ہے جب انسان اپنے ہی جذبات کا اسیر بن جاتا ہے۔ راه حیات میں بے شمار رشتے ملتے ہیں۔ کچھ ہم قدم رہتے ہیں اور کچھ کہیں راستے میں ہی جدا ہو جاتے ہیں۔ مگر سب سے گہرا زخم تب لگتا ہے جب وہی لوگ جنہیں دل کی سچائی سے چاہا گیا ہو، ہماری کیفیت کو سمجھنے سے قاصر رہیں۔ یہ احساس کہ ہم نے اپنی تمام تر وابستگی کسی پر نچھاور کر دی مگر جواب میں فقط بے رخی اور خاموشی ملی روح کو اندر سے توڑ دیتا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان ہنستا ہے باتیں کرتا ہے، دوسروں کے دل بہلاتا ہے، لیکن اپنے باطن میں ایک ایسا بوجھ اٹھائے پھرتا ہے جسے کوئی آنکھ دیکھ نہیں سکتی۔ کبھی کبھی تو لگتا ہے اگر دل کا بوجھ آنسوؤں کی صورت بہا دیا جائے تو شاید قرار مل جائے، مگر آنکھیں بھی کبھی ضدی ہو جاتی ہیں اور آنسو پلٹ کر اندر ہی گھٹ جاتے ہیں۔ اصل اذیت یہی ہے کہ ہم زندہ ہیں سانس لیتے ہیں، چلتے پھرتے ہیں، لیکن باطن میں روز تھوڑا تھوڑا مر جاتے ہیں۔ اور یہ کرب کوئی نہیں جان پاتا، کوئی نہیں سمجھ پاتا۔ 🥺✨🖤
موسیٰ کو پانی ، ابراہیم کو آگ اور یونس کو مچھلی کے پیٹ میں بچانے والے
> *میرے اللّٰه ہم سب کو اس سیلابی عذاب سے بچالے*
*یا الٰہی اہل پنجاب کی خیر ہو 🤲*
Ameen❤️Sumameen🤍
2025-09-04 02:46:11
3
To see more videos from user @udaslerkii1, please go to the Tikwm
homepage.