@puranaylogonkibaatein: This ghazal by Ahmad Faraz reflects the turbulent political and social climate of Pakistan during the years of dictatorship and suppression of free thought. Faraz, known not only as a romantic poet but also as a voice of resistance, had faced imprisonment and exile for openly criticizing tyranny and injustice. The verses echo the pain of betrayal, the wounds inflicted by one's own people, and the destructive cycle of violence that repeatedly haunted his homeland. Rather than being a personal lament alone, this poem was his protest against oppression, hypocrisy, and the exploitation of patriotism and religion as tools of power. In essence, the ghazal was born out of his disillusionment with society's divisions and his deep yearning for unity, justice, and peace. [ Ahmed Faraz - Pakistan - Shayari ]
️puranay logon ki baatein
Region: PK
Thursday 04 September 2025 04:02:13 GMT
Music
Download
Comments
️puranay logon ki baatein :
اب مرے دوسرے بازو پہ وہ شمشیر ہے جو
اس سے پہلے بھی مرا نصف بدن کاٹ چکی
اسی بندوق کی نالی ہے مری سمت کہ جو
اس سے پہلے مری شہ رگ کا لہو چاٹ چکی
پھر وہی آگ در آئی ہے ہے مری گلیوں میں
پھر مرے شہر میں بارود کی بُو پھیلی ہے
پھر سے تو کون ہے میں کون ہوں آپس میں سوال
پھر وہی سوچ میان من و تو پھیلی ہے
مری بستی سے پرے بھی مرے دشمن ہوں گے
پر یہاں کب کوئی اغیار کا لشکر اترا
آشنا ہاتھ ہی اکثر مری جانب لپکے
میرے سینے میں سدا اپنا ہی خنجر اترا
پھر وہی خوف کی دیوار تذبذب کی فضا
شاخ بازو کے لئے زلف کا بادل رویا
پھر ہوئیں عام وبی اہل ریا کی باتیں
نعره حب وطن مال تجارت کی طرح
جنس ارزاں کی طرح دین خدا کی باتیں
اس سے پہلے بھی تو ایسی ہی گھڑی آئی تھی
صبح وحشت کی طرح شام غریباں کی طرح
اس سے پہلے بھی تو پیمان وفا ٹوئے تھے
شیشۂ دل کی طرح آئینہ جاں کی طرح
پھر کہاں احمریں ہونٹوں پہ دعاؤں کے دیے
پھر کہاں شبنمیں چہروں پہ رفاقت کی ردا
صندلیں پاؤں سے مستانہ روی روٹھ گئی
مرمریں ہاتھوں پہ جل بُجھ گیا انگار حنا
دل نشیں آنکھوں میں فرقت زده کاجل رویا
مثل پیرابن گل پھر سے بدن چاک ہوئے
جیسے اپنوں کی کمانوں میں ہوں اغیار کے تیر
اس سے پہلے بھی ہوا چاند محبت کا دونیم
نوک دشنہ سے کھچی تھی مری دھرتی پہ لکیر
آج ایسا نہیں ، ایسا نہیں ہونے دینا
اے مرے سوختہ جانو مرے پیارے لوگو
اب کے گر زلزلے آئے تو قیامت ہوگی
میرے دلگیر مرے درد کے مارے لوگو
کسی غاصب کسی ظالم کسی قاتل کے لیے
خود کو تقسیم نہ کرنا مرے سارے لوگو
2025-09-04 04:11:41
14
Ali..M :
😁
2026-03-22 06:48:22
0
نوائے حجر🖤 :
🥰
2026-06-01 10:33:37
0
SHAHZAIB RAJPÖÓT 🖤 :
😊😊👀
2026-03-09 15:10:28
0
SMILY KILLER 😎🪓 :
💕
2025-12-31 16:17:31
0
نوائے حجر🖤 :
🥰
2026-05-29 15:19:08
1
To see more videos from user @puranaylogonkibaatein, please go to the Tikwm
homepage.