@ahmaddurani2: 🌹 جامعہ فریدیہ ساہیوال – 62واں یومِ تاسیس 🌹 4 ستمبر 1963 – 2025 اَلْـحَمْدُ لِلّٰہ، یہ وہ عظیم دینی و روحانی مرکز ہے جس نے ایک چھوٹے سے کمرے سے آغاز کیا اور آج ایک عظیم الشان ادارے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ یہ سب بابا جی حضور حضرت منظور احمد شاہ صاحبؒ کی قربانیوں اور اخلاص کی برکت ہے۔ یا اللّٰہ! ان کے درجات بلند فرما، ان پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرما اور اُن کے فیضان کو تا قیامت جامعہ پر قائم رکھ۔ یہی وہ ادارہ ہے جس نے قرآن و سنت کی روشنی، محبتِ مصطفیٰ ﷺ، عظمتِ صحابہ و اہلِ بیتؓ، اور علومِ اسلامیہ کا چراغ روشن کیا۔ آج ہزاروں طلبہ یہاں سے فیض حاصل کر کے دین کے ترجمان اور امت کے رہنما بن رہے ہیں۔ 🤲 یا اللّٰہ! جامعہ فریدیہ کے سرپرستِ عالی مرشدِ محترمؒ حضرت مفتی ڈاکٹر محمد سید مظہر فرید شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ پر اپنی خاص رحمتیں فرما۔ انہیں صحت و سلامتی، درازیِ عمر بالخیر، اور علم و عمل میں بے پایاں برکت عطا فرما۔ انہیں ہمیشہ دین کی خدمت اور امت کی رہنمائی کے لیے سلامت و قائم رکھ۔ 🤲 یا اللّٰہ! جامعہ فریدیہ کے مخلص اور محنتی اساتذہ کرام کی خدمات کو قبول فرما۔ انہیں دین کی خدمت میں مزید اخلاص عطا فرما، ان کے علم و کردار کو صدقہ جاریہ بنا، اور انہیں دنیا و آخرت میں عزت و رفعت عطا فرما۔ 🌺 دعا ہے کہ یہ ادارہ ہمیشہ دینِ مصطفوی ﷺ کے فروغ، طلبہ کی تعلیم و تربیت، اور عشقِ رسول ﷺ کے چراغ کو روشن کرنے کا مرکز بنا رہے۔ آمین یا رب العالمین۔ #drmuftimazharfareedshah #drmazharfareedshah #jamiafaridiasahiwal @Jamia Faridia Sahiwal Official @Jamia Faridia Sahiwal Official