@swabi_police: ڈسٹرکٹ پولیس صوابی پریس ریلیز — 05 ستمبر 2025 *صوابی: پولیس کا غیر اخلاقی ٹک ٹاکرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک اور ٹک ٹاکر گرفتار* *ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد* کی خصوصی ہدایات پر سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ صوابی پولیس نے *ڈی ایس پی صوابی اعجاز آبازئی اور ایس ایچ او صوابی سیدالامین خان* کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے فاضل عرف ملنگ نامی ٹک ٹاکر کو نازیبا ڈانس اور غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ یہ ویڈیوز اس نے محض شوقیہ بنائی تھیں، تاہم اب اسے احساس ہے کہ اس حرکت کے باعث وہ معاشرے میں اپنی عزت و وقار کھو بیٹھا ہے۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ شہری سوشل میڈیا کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے لیے استعمال کریں، بصورتِ دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ *#ترجمان ضلعی پولیس صوابی*