@qadirkhan111: 3 صحابہؓ 45 تابعین اور 10 بزرگان دین کی قبریں محبوب گوٹھ سکھر سکھر کے مضافات میں ایک قدیمی گاؤں ہے محبوب گوٹھ جس کی تاریخ 2000 سال پرانی ہے یہاں 12 ایکڑ رقبے پہ پھیلے ہوئے قدیم قبرستان ہیں جن میں کھجور کے انتہائی گھنے جھُنڈ پائے جاتے ہیں اس قبرستان میں تین صحابئ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے علاوہ پینتالیس تابعین و دس دیگر بزرگانِ دین کی قبور مبارک ہیں۔ یہاں عجیب سا سکون روحانیت و اسرار پوشیدہ ہیں حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو اصحابِ صُفّہ میں سے ہیں، یہاں آرام فرما ہیں۔ پھر حضرت معاذ بن عبداللہ جہنی ہیں جن کی قبر مبارک کھجور کے پودے کی جڑوں کے درمیان ہے۔ حضرت عمرو بن اخطب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی قبرِ عمرو بن عبسہ کے پاس ہی آرام فرما ہیں۔ عَمرو بن عَبسہ سُلمی قدیم الاسلام جلیل القدر صحابی رسول اور اصحاب صفہ میں شامل ہیں۔ علامہ ابونعیم اصبہانی نے عمرو بن عبسہ کو اصحابِ صفہ میں شمار کیا ہے۔ عمرو بن عَبسہ کی کنیت ابو نجیح، والد کا نام عَبسہ بن خالد، قبیلۂ بنو سُلیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ عمرو بن عبسہ خود فرماتے ہیں: میں اپنے تئیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چوتھے نمبر کا مرد مسلمان سمجھتا ہوں۔ مجھ سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابوبکر و بلال رضی اللہ عنہما کے علاوہ کوئی اسلام نہیں لایا اور دوسرے کے اسلام لانے کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔ عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں زمانۂ جاہلیت میں خیال کرتا تھا کہ لوگ گمراہی میں مبتلا ہیں اور وہ کسی دین پر نہیں ہیں اور بتوں کی پوجا کرتے ہیں۔ پھر میں نے ایک آدمی کے بارے میں سنا کہ وہ مکہ میں کچھ خبریں بیان کرتا ہے۔ چنانچہ میں اپنی سواری پر بیٹھا اور اس شخص کے پاس (مکہ) آیا تو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ چھپ کر اپنا دعوتی کام کر رہے ہیں اور آپ کی قوم آپﷺ پر دلیر ہے۔ بہرحال میں نے نرمی سے کام لیتے ہوئے آپﷺ سے ملنے کی تدبیر کی یہاں تک کہ میں مکے میں آپﷺ کے پاس پہنچ گیا۔ میں نے آپﷺ سے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپﷺ نے جواب دیا: میں نبی ہوں۔ میں نے کہا: نبی کون ہوتا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: (جسے اللہ اپنے احکام دے کر بھیجے اور) مجھے اللہ نے بھیجا ہے۔ میں نے دریافت کیا: آپ کو اللہ نے کس چیز کے ساتھ بھیجا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: اس نے مجھے صلہ رحمی کا حکم دینے، بتوں کو توڑنے اور اس بات کا پیغام دے کر بھیجا ہے کہ ایک اللہ کی عبادت کی جائے، اس کے ساتھ کسی چيز کو شریک نہ ٹھہرایا جائے۔ میں نے عرض کیا کہ اس کام پر آپ کے ساتھ اور کون ہے آپﷺ نے فرمایا: ایک آزاد شخص اور ایک غلام۔ (راوی کا کہنا ہے کہ) اس وقت آپﷺ کے ساتھ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ میں نے عرض کیا: میں (بھی) آپ کا پیروکار ہوں۔ آپﷺ نے فرمایا: تم آج اس کی ہرگز طاقت نہیں رکھتے۔ کیا تم میرا اور لوگوں کا حال نہیں دیکھ رہے؟ لہٰذا تم (ابھی) اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ جاؤ، جب تم میری بابت سنو کہ میں غالب آ گیا ہوں تو پھر میرے پاس آنا۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے اہل خانہ کے پاس واپس آگیا اور رسول اللہ ﷺ (بالآخر مکہ چھوڑ کر) مدینہ تشریف لے آئے۔ ایسے میں میرے اہل خانہ میں سے کچھ لوگ مدینہ آئے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ جو شخص مدینہ آیا ہے اس کا کیا ہوا؟ انہوں نے بتایا کہ لوگ تو بہت تیزی سے اس کی طرف راغب ہو رہے ہیں جب کہ خود اس کی اپنی قوم اسے قتل کر دینا چاہتی تھی لیکن وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ لہٰذا میں مدینہ آ گیا اور آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! کیا آپ مجھے پہچانتے ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا: ہاں، تم وہی ہو جو مجھے مکہ میں ملے تھے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے وہ باتیں بتلائیں جو اللہ نے آپ کو سکھلائی ہیں اور میں ان سے ناواقف ہوں۔ مجھے نماز کے بارے میں بتائیں۔ آپﷺنے فرمایا: تم صبح کی نماز پڑھو اور اس کے بعد نماز سے رکے رہو یہاں تک کہ سورج ایک نیزے کی مقدار کے برابر بلند ہو جائے۔ کیونکہ سورج جب طلوع ہوتا ہے تو شیطان کے دو سینگوں کے مابین طلوع ہوتا ہے اور اس وقت کافر لوگ اسے سجدہ کرتے ہیں۔ پھر تم نماز پڑھو۔ اس لیے کہ فرشتے نماز میں گواہ ہوتے ہیں اور اس میں حاضر ہوتے ہیں، یہاں تک کہ سایہ نیزے کے برابر ہو جائے۔ پھر (اس وقت) نماز پڑھنے سے رک جاؤ کیونکہ اس وقت جہنم بھڑکائی جاتی ہے۔ پھر جب سایہ بڑھنے لگے تو نماز پڑھو۔ اس لیے کہ فرشتے نماز میں گواہ ہوتے ہیں اور اس میں حاضر ہوتے ہیں، یہاں تک کہ تم عصر کی نماز پڑھ لو۔ پھر سورج کے غروب ہونے تک نماز سے رکے رہو کیونکہ یہ شیطان کے دوسینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے اور اس وقت کافر لوگ اسے سجدہ کرتے ہیں۔ عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! وضو کے بارے میں بھی مجھے بتائیں۔ آپ ﷺنے فرمایا: تم میں سے جو بھی آدمی وضو کے پا

Qadir Khan786
Qadir Khan786
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 05 September 2025 09:49:31 GMT
5863
763
139
7

Music

Download

Comments

rizwanarman781
★彡 Rizwan Arman 彡★ :
الحمد للہ میں نے بھی سکر میں ان صحابہ کرام اور پشاور میں مالک بن سنان رضی اللہ عنہ زیارت کی ہے ♥
2025-09-11 09:40:30
0
geokashifking
❤️it,s KASHIF KING 👑 :
masullah
2025-09-19 08:40:00
0
chota.s.k
CHOTa Baloch 🥰 :
Ameen
2025-10-24 18:01:30
0
chotakharo1
🦅💰ChOtA KhArO💰🦅 :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2025-09-06 07:38:28
1
fazalkhan122112
bagis :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2025-09-06 08:14:05
1
maharshahzaib110
ZAHID JAN 420 :
🥰
2026-01-11 15:20:14
0
sultan.balcoh6
Sultan Balcoh :
🥰🥰🥰
2026-02-03 14:40:05
0
m.nasir1.2
⚡𝗡𝗮𝘀𝗶𝗿 Mumand 🦅 :
✌❤❤❤
2025-10-30 06:47:06
0
ismailkjan5
ismail :
👍👍👍
2025-12-03 14:51:22
0
ismailkjan5
ismail :
❤❤❤
2025-12-03 14:51:18
0
tahirkhanmohmand123
TAHIR MOHMAND 🥰😘😍 :
❤❤❤
2025-10-16 15:55:08
0
ahmed.malang06
Ahmed malang :
🥰🥰🥰
2025-11-03 07:54:54
0
masoodsarhadi7
Masood Alam :
🥰🥰🥰
2025-11-02 09:01:02
0
ismailkjan5
ismail :
🥰🥰🥰
2025-12-03 14:51:20
0
hussainbadshah666
HUSSAIN BADSHAH :
🖤🖤🖤
2025-10-28 00:24:18
0
chota.s.k
CHOTa Baloch 🥰 :
💕💕💕
2025-10-24 18:01:16
0
sharekhan52
mohabbat ki talash :
❤❤❤
2025-10-21 21:22:30
0
imlo020
꧂𝙈𝙄🫀𝘽𝘼𝙇𝙊𝘾𝙃꧂ :
❤❤❤
2026-02-04 04:38:25
0
sksahilkhan232
(๑˃ ꧁༒☬𝑆𝐾 𝑆𝐴𝐻𝐼𝐿 333☬༒꧂ :
🥰🥰🥰
2025-10-10 19:07:04
0
abu.saad558
🏴‍☠️ BAMBARI 3_1_3🇸🇩 :
🥰🥰🥰
2025-10-05 18:49:47
0
farhankhansarkar333
فرحان خان بادشاہ خان بادشاہ :
🥰🥰🥰
2025-09-28 10:08:38
0
saqibjan313king
🦅پختون🦅 :
😍😍😍
2025-09-27 11:15:07
0
kalamkhan0006
🌹حاجی نیازگل مھمند میٹا خیل🍁 :
❤❤❤
2025-09-25 18:37:53
0
hamza.khan44857
❤KHATTAK JAN ❤😜 :
🥰🥰🥰
2025-09-25 09:39:43
0
khairullahkhan45
꧁༒☬𝕂𝕙𝕒𝕚𝕣.𝕦𝕝𝕝𝕒𝕙༒꧂ :
🌹🌹🌹
2025-09-05 10:00:57
0
To see more videos from user @qadirkhan111, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

how to make the ozil ai video. ozil trending ai video. ozil ai goal template. ozil goal ai tutorial. how to ai trend ozil goal. ozil goal ai trend. ozil ai goal template toturial. uncle phil ozil goal. how to make an ozil goal ai video. ozil goal ai video tutorial. ozil goal ai video template. ozil goal trend video tutorial. how to make an ai goal video. ai football trend video tutorial. ai football video template. how to make an ai football trend video. como fazer o gol do ozil de ia. como fazer o gol do ozil de ia com o seu corpo. como fazer vídeo do gol do özil com ia. tutorial de vídeo do gol do özil com ia. tutorial da trend do gol do özil. como fazer vídeo de gol com ia. tutorial da trend de futebol com ia. cómo hacer un video del gol de özil con ia. tutorial para hacer un video del gol de özil con ia. tutorial del trend del gol de özil. cómo hacer un video de un gol con ia. tutorial del trend de fútbol con ia. ⚽ Ever imagined yourself recreating Mesut Özil’s iconic football moves with AI?  This hilarious trend turns ordinary people and unexpected characters into football stars, recreating Özilinspired ball control, dramatic shots, and unforgettable goal moments! ⚡ Want to make your own version? Use Dreamina AI to bring your photo to life with realistic football movements, or try a CapCut template to recreate the action and add exciting stadium sounds ✨. Once your video is ready, share it on TikTok and challenge your friends to create their own legendary goal! ⚽ Who would you put on the pitch?  #ozil #capcut #capcutpioneer#capcut #capcutpioneer

About