@aestheticmanoo01: ہر دور ہونے بچھڑ جانے والا رشتہ ہمارے جسم میں موجود ایک احساس کو مردہ کرجاتا ہے کچھ لوگ ہمارا یقین مار جاتے ہیں ، کچھ پیار کچھ اعتماد اور کچھ ہماری خوشیاں غرض مرنے سے قبل ہمارے جسم میں بہت سارے جنازے جمع ہو چکے ہوتے ہیں
، بظاہر انسان ہنستا ہے کھیلتا ہے بولتا ہے پر در حقیقت اسکے اندر دن با دن میتیں جمع ہوتی رہتی ہیں جو وقت کے ساتھ گلنے سڑنے لگتی ہیں جسکے تعفن سے اس انسان کی شخصیت زہر آلود کڑوی ہونے لگتی ہے ، اسکے الفاظ کانٹوں میں لپٹے محسوس ہوتی ہیں اسکی ہنسی طنز آلود اور اسکی آنکھیں ویران قبرستان جیسی ہے رونقی سموئے ہوتی ہیں ، اور پھر ایک دن جب اندر مرنے
لائق کچھ نہیں بچتا تو ملک الموت اس نیم مرده روح کو دنیا سے لے جانے کے لئے آ جاتے ہیں پھر دنیا والے کہتے ہیں ہنستا بولتا تھا پتہ نہیں اچانک کیا ہوا جو مر گیا ، کوئی یہ جانتا ہی نہیں کہ یہ مرنے سے قبل کتنی بار مرا ، کس طرح سے مرا اور کس کس نے اس قتل میں اپنا حصہ ڈالا۔ ۔
#fypシ #fyp #foryou #1millionaudition #creatorsearchinsight #explore #caption #view