@khadimaeqaim313: سلام امامِ زمانہؑ کی خدمت میں🌸 ▪️ السلامُ عَلَيْكَ يَا صَاحِبَ الزَّمَانِ، مولا! آج جمعہ ہے… یہ دن آپ کی یاد کا دن ہے، یہ دن آپ کے انتظار کا دن ہے۔ دل بار بار آپ کے حضور سلام پیش کرتا ہے اور نگاہیں آپ کے ظہور کی راہ تکتی ہیں۔ ▪️✨ ظہور کی نشانی: 👈 دجّال کا خروج ایک فتنہ پرور اور دھوکہ باز شخص ظاہر ہوگا، جو جھوٹے معجزے اور فریب سے لوگوں کو گمراہ کرے گا۔ اس کی آزمائش سخت ہوگی اور بہت سے لوگ اس کے پیچھے چلیں گے۔ یہ ظہور سے پہلے کی بڑی نشانیوں میں سے ہے۔ ▪️ ظہور کے لیے قدم: 👉 ثابت قدمی اور فتنے سے بچاؤ ہمیں چاہیے کہ ایمان کو مضبوط کریں، باطل کے فریب سے بچنے کے لیے علم اور صبر کو اپنا ہتھیار بنائیں۔ ہر فتنے اور دھوکے کے مقابلے میں حق اور ولایتِ اہلِ بیتؑ کے دامن سے جُڑے رہیں۔ یہی ثابت قدمی ہمیں امامؑ کے لشکر تک پہنچائے گی۔ 🤲 اے صاحبَ العصرؑ! آج کے جمعہ کے دن ہماری دعاؤں کو قبول فرما، ہمارے دل کو فتنوں سے محفوظ رکھ، اور جب آپ ظہور کریں تو ہمیں آپ کے پرچم تلے ثابت قدم سپاہیوں میں شامل فرما ۔۔۔۔🤲 *امام زمانہ( عج)*🌸 #معرفت_امامِ_زمانہ_عج #عشقِ_صاحب_الزمان_عج #ا#العجل_یا_صاحب_العصرِ_والزّمان_عج#امام_زمان_عجل_الله_تعالی_فرجه_الشریف