زندگی کے سارے کونے خالی محسوس ہوتے ہیں۔ چہرے پہ مسکراہٹ تو ہے، مگر دل کے اندر روز ایک سنّاٹا گہرا ہوتا جا رہا ہے، کہیں بھی سکون نہیں ملتا۔ راتیں لمبی اور بے چین۔۔۔ دن دھندلے اور بے معنی۔۔۔ ہو گئے ہیں۔ لوگ آتے جاتے ہیں، باتیں کرتے ہیں، مگر وہ اندر کی خاموشی، وہی کی وہی رہ جاتی ہے۔ کبھی سوچتا ہوں کہ شاید سکون کسی یاد کی خوشبو میں ہو۔۔۔ کسی لب کی سادگی میں۔۔۔ یا کسی ہاتھ کی گرفت میں۔۔۔ مگر جب بھی تلاش کرتا ہوں، وہ لمحہ ہاتھ سے پھسل جاتا ہے، اور صرف ایک کھوئی ہوئی امید رہ جاتی ہے جو چپکے چپکے روتی رہتی ہے۔۔۔!!!😔
2025-09-15 22:22:01
0
ا۔ل۔م۔ع۔ص۔و۔م :
baghair mehnat k itni bara nhi hoti zaror kisi ki mehnat he