@sukoon.e.qalb45: اکثر ہم اپنی اُمیدوں خواہشوں اور جذبات کے زور پر بعض انسانوں کو ان کی حقیقت سے کہیں زیادہ بڑا بنا دیتے ہیں ہم ان پر وہ بھروسہ، وہ مقام اور وہ توقعات رکھ دیتے ہیں جن کے وہ کبھی اہل نہیں ہوتے پھر جب وہ اپنی اصل اُوقات پر آتے ہیں تو ہمیں دھچکا لگتا ہے، دکھ اور غصہ آتا ہے حقیقت یہ ہے کہ غلطی زیادہ تر ہماری اپنی ہوتی ہے جس طرح غبارے میں ہم خود ہی ہوا بھرتے ہیں ویسے ہی لوگوں کو ہم خود بڑھاتے ہیں، جب وہ پھٹتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ برے تھے، بلکہ یہ کہ ہم نے اپنی توقعات بے قابو کر دیں تھیں۔ “انسان کی سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ اسے لگتا ہے وقت بدل رہا ہے، حالانکہ وقت نہیں، لوگ بدل رہے ہوتے ہیں۔” زندگی میں جب حالات بدلتے ہیں، تو اکثر ہم وقت کو الزام دیتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وقت نہیں، بلکہ لوگ خود بدل جاتے ہیں۔ رشتے، محبت، دوستی، عزت – سب کچھ لوگوں کے رویوں پر منحصر ہوتا ہے۔ جب مفاد ختم ہو جاتا ہے، تو تعلقات بھی بدلنے لگتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ اللہ پر بھروسہ رکھو، کیونکہ لوگ بدل سکتے ہیں، مگر اللہ کی محبت اور رحمت کبھی نہیں بدلتی۔ سکونِ قلب 🍁🍂 #lines #foryou #fyp #trending #viralvideo