عورت کا عشق اُس کی روح اور احساس کی گہرائیوں سے جڑا ہوتا ہے،
وہ جب محبت کرتی ہے تو اپنی ذات کو مٹا کر محبوب کی زندگی سنوار دیتی ہے۔
اُس کا عشق کمزور نہیں بلکہ دریا کی طرح صبر آزما اور بہاؤ میں مستقل ہوتا ہے۔
عورت کے عشق میں قربانی زیادہ اور تقاضے کم ہوتے ہیں،
وہ رشتہ نبھانے لگے تو زمانہ بدل جائے، مگر اُس کا یقین نہیں ڈگمگاتا۔
اگر مرد کا عشق قلعہ ہے تو عورت کا عشق وہ چراغ ہے،
جو اندھیروں میں بھی روشنی بانٹ کر قلعے کو زندگی بخشتا ہے۔۔۔!!!