@nidaahsan04: جھوٹے سے کبھی مت پوچھو کہ اُس نے جھوٹ کیوں بولا کیونکہ اُس کی وضاحت کرنے کے لیے اُسے دوبارہ آپ سے جھوٹ بولنا پڑے گا ۔ " ❤️🩹🤧 #fypシ #foryoupage #urdushairi #urdu_poetry
یہ دنیا ہے، یہاں پہ داستانیں مار دیتی ہیں
یہاں رسموں رواجوں کی چٹانیں مار دیتی ہیں
تمہیں محبوب کی زلفوں کے بَل جینے نہیں دیتے
ہمیں غالب کے مصرعوں کی اُٹھانیں مار دیتی ہیں
تِری آنکھوں کی مستی دیکھ کر واعظ کی یاد آئی
وہ کہتا تھا شرابوں کی دکانیں مار دیتی ہیں
کئی غیروں کے میٹھے بول سُن کے جان پڑتی ہے
کئی اپنوں کی زہریلی زبانیں مار دیتی ہیں
اَنا کی سیڑھیاں چڑہتے ہوئے یہ بھول نہ جانا
پرندوں کو بہت اونچی اُڑانیں مار دیتی ہیں
امیرِ شہر میں اور ہم میں قدرِ مُشترک تو ہے
ہمیں پتھر، اُسے سونے کی کانیں مار دیتی ہیں
کہاں جا کر رپٹ لکھوائیں وہ مقتول، کہ جن کو
حکمرانوں کی قاتل کمانیں مار دیتی ہیں
یہاں پردیس میں بچے عجب سی کشمکش میں ہیں
یہاں جذبات کو دو دو زبانیں مار دیتی ہیں
مجھے مرتے ہوئے کہنے لگی حوّا کی اِک بیٹی
یہاں رشتے نِبھانے کی تھکانیں مار دیتی ہیں
فقط بیٹے ہی ہوتے ہیں یہاں جاگیر کے وارِث
اگرچہ بیٹیاں خدمت میں جانیں مار دیتی ہیں
مبارک ایک تو موضوع تمہارے جان لیوا ہیں
پھر اِس پہ درد سے لبریز تانیں مار دیتی ہیں
copied 💫
2025-09-24 07:18:37
1
@Ali Mahi👀🫠 :
𝙗𝙞𝙡𝙠𝙪𝙡 🥺𝙮𝙚𝙝 𝙖𝙝𝙠𝙞𝙠𝙖𝙩 𝙝🥺
2025-09-30 13:03:15
1
To see more videos from user @nidaahsan04, please go to the Tikwm
homepage.