@sindhpolicedmc: إنا لله وإنا إلیه راجعون ہیڈ کانسٹیبل کنور محمد عمر، جو کہ ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، دورانِ ڈیوٹی حیدرآباد کے قریب ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔ وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ادا کی گئی، جس میں انسپکٹر جنرل پولیس جناب غلام نبی میمن سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اُن کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ #InnaLillahiWaInnaIlayhiRajiun #Martyr #FallenHero #PoliceMartyr #HonoringTheBrave #LineOfDuty #PoliceSacrifice #UltimateSacrifice #RememberingOurHeroes #ShaheedKonurMuhammadUmar #RestInPeace #GoneButNotForgotten #KarachiPolice #SindhPolice #DutyTillDeath