کاش میں اُس زمانے میں سانس لیتا، جب مدینہ کی فضائیں آپ ﷺ کے ذکر سے مہکتی تھیں، جب ہر گلی میں رحمت کے قدموں کی چاپ سنائی دیتی تھی، اور ہر دل آپ ﷺ کی محبت سے لبریز ہوتا تھا۔ کاش میں اُن خوش نصیبوں میں شامل ہوتا، جنہوں نے آپ ﷺ کی زبانِ مبارک سے قرآن سنا، جنہوں نے آپ ﷺ کے چہرہ انور کو دیکھا، اور جنہوں نے آپ ﷺ کی دعاوں میں اپنا نام پایا۔
کاش میں مسجد نبوی کے ستونوں سے ٹیک لگا کر آپ ﷺ کی باتیں سنتا، اور آپ ﷺ کی نگاہِ کرم سے اپنی دنیا و آخرت سنوارتا۔ کاش میں وہ خاک ہوتا، جو آپ ﷺ کے قدموں سے لپٹتی، وہ پتھر ہوتا، جس پر آپ ﷺ کے نعلین مبارک کا نشان ثبت ہوتا۔ کاش میں وہ راستہ ہوتا، جس پر آپ ﷺ کے جوتے مبارک چلتے، اور میں اپنی قسمت پر ناز کرتا کہ مجھ پر وہ قدم پڑے جن سے زمین بھی فخر کرتی ہے۔
کاش میں احد کے میدان میں آپ ﷺ کے لیے جان قربان کرنے والوں میں ہوتا، اور ہجرت کی راتوں میں آپ ﷺ کے ساتھ تاریکیوں کو روشنی میں بدلتا۔ کاش میں آپ ﷺ کے وضو کا بچا ہوا پانی اپنے چہرے پر ملتا، اور آپ ﷺ کے نعلین مبارک کو آنکھوں سے لگا کر اپنی زندگی کا حاصل سمجھتا۔ کاش... میں اُس دور میں ہوتا، جب ایمان صرف ایک نظر سے جاگ اٹھتا تھا، اور محبت صرف ایک لمحے میں دل میں اتر جاتی تھی۔
❤ صَلُوا عَلَى الْحَبِيْب - صَلَى ﷲُتَعَالٰى عَلٰى مُحَمَد ❤
❤ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ❤
2025-11-07 19:34:07
72
Esha84fatima :
وہ غلافِ کعبہ کا حُسن، وہ زم زم کا پانی، وہ مدینے کی گلیاں، وہ طیبہ کی ٹھنڈی ھوا، اللہ پاک ہم سب کو نصیب فرمائے۔
*آمین، یا ربّالعالمین!* 🤲 ❤️ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِ ﺍﷲِﺍﻟﺮَﺣْﻤَﻦِ ﺍلرَﺣِﻴْﻢ
اَللّٰھُمَصَلِّعَلٰی مُحَمَدٍ وَعَلٰیٓ اٰل ِمُحَمَدٍ کَمَا صَلَیْتَعَلٰی اِبْرَاھِیْمَوَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَاِنَکَحَمِیْدٌمَجِید’‘🌸 ۔
اَللّٰھُمَبَارِکْعَلٰی مُحَمَدٍ وَعَلٰیٓ اٰل ِمُحَمَدٍ کَمَا بَارَکْتَعَلٰی اِبْرَاھِیْمَوَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَاِنَکَحَمِیْد’‘ مَجِید’‘....🌺
2025-11-08 16:47:38
10
🌹مــسٹـــر مــعــصــوم🌹 :
سبحان اللہ ❤️ماشاءاللہ ❤️الحمد اللہ ❤️استغفر اللہ 🙏 اللّٰہ اکبر ❤️🌹 صلی اللّٰہ علیہ وسلم 🌹سبحان اللہ ❤️ماشاءاللہ ❤️الحمد اللہ ❤️استغفر اللہ 🙏 اللّٰہ اکبر ❤️🌹 صلی اللّٰہ علیہ وسلم 🌹سبحان اللہ ❤️ماشاءاللہ ❤️الحمد اللہ ❤️استغفر اللہ 🙏 اللّٰہ اکبر ❤️