@louietrunk:

Long Diện Phố
Long Diện Phố
Open In TikTok:
Region: VN
Wednesday 19 November 2025 16:41:06 GMT
3180
68
0
3

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @louietrunk, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

بات کرنے میں دلچسپی ختم؟ اس سائیکالوجی سے اس کی دلچسپی بڑھے گی! جس انسان نے آپ سے بات کرنا چھوڑ دیا ہے یا جس کی دلچسپی آپ میں ختم ہو چکی ہے... اگر آپ اسے زبردستی روکنے کی کوشش کریں گے، تو وہ اور دور ہو جائے گا۔ لیکن اگر آپ نے یہ ایک سائیکولوجیکل اصول اپنا لیا، تو وہ خود کھینچا چلا آئے گا۔ جب  پارٹنر اپ سے بے رخی اختیار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ 'اب بات کرنے کا دل نہیں ہے'، تو ہم گھبرا جاتے ہیں۔ بار بار میسجز کرتے ہیں، شکوے کرتے ہیں اور اپنی رہی سہی عزت بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔ لیکن انسانی نفسیات   اس کے بالکل الٹ کہتی ہے۔ اگر آپ کسی کی دلچسپی دوبارہ جگانا چاہتے ہیں، تو ان تین طاقتور اصولوں کو سمجھیں 1. قانونِ قلت (Law of Scarcity) انسانی دماغ کی ایک فطرت ہے کہ وہ ہمیشہ اسی چیز کے پیچھے بھاگتا ہے جو اسے آسانی سے نہ ملے۔ جب تک آپ ہر وقت، ہر لمحہ اس کے لیے دستیاب  رہتے ہیں، اس کی نظر میں آپ کی ویلیو کم ہو جاتی ہے۔ اسے پکا یقین ہوتا ہے کہ 'یہ کہیں نہیں جانے والا'۔ جس دن آپ نے خود کو دستیاب رکھنا بند کر دیا، اس کا دماغ الرٹ ہو جاتا ہے۔ قلت کا یہ قانون اسے مجبور کرتا ہے کہ وہ سوچے کہ آخر اب آپ کہاں ہیں اور کس میں مصروف ہیں۔ 2. تعاقب بند کرنا اور خاموشی کا جادو                 (Stop Chasing & Power of Silence) جب سامنے والا سرد مہری دکھائے، تو آپ کا ردعمل اس کے بالکل الٹ ہونا چاہیے۔ اس کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں۔ اس کے فون کالز یا ریپلائی کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی ذات، اپنے کام اور اپنی زندگی پر فوکس کریں۔ جب وہ یہ دیکھتا ہے کہ اب آپ کو اس کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا، تو اس مرد یا عورت کی ایگو کو شدید دھچکا لگتا ہے۔ یہ تبدیلی اسے اندر سے ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ 3. انٹرٹینمنٹ اور مسٹری کا ختم ہونا                       (Rebuilding the Mystery) لوگ بور کیوں ہوتے ہیں؟ جب انہیں سب کچھ پہلے سے ہی معلوم ہو جائے۔ جب آپ اپنی زندگی کی ہر بات، اپنا ہر دکھ، اپنا ہر رونا اس کے سامنے کھول کر رکھ دیتے ہیں، تو تجسس (Curiosity) ختم ہو جاتا ہے۔ اپنی زندگی میں تھوڑا سا اسرار (Mystery) لائیں۔ اسے محسوس ہونے دیں کہ آپ کے علاوہ بھی آپ کی زندگی میں بہت کچھ اہم ہے، آپ خوش رہ رہے ہیں، اور آپ خود میں ایک مکمل انسان ہیں۔ یاد رکھیے! محبت یا توجہ کسی سے مانگ کر نہیں لی جاتی، بلکہ اپنی قدر بنا کر حاصل کی جاتی ہے۔ #darkromance #sahibzadabasitmehmoodawan #kitabezindgi #kitabezindagi #darkpsychology

About