@sarahmughal24: نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال سنواروں کسی کیلئے وہ شخص تو شہر چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کیلئے جس دھوپ کے دل ٹھنڈک تھی وہ دھوپ اسی کے ساتھ گئی ان جلتی بجھتی گلیوں میں اب خاک اڑاؤں کس کیلئے وہ شہر میں تھا تو اس کیلئے اوروں سے بھی ملنا پڑتا تھا اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اٹھاؤں کس کیلئے اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں کوئی ویسا جان غزل ہی نہیں ایوان غزل میں لفظوں کے گلدان سجاؤں کس کیلئے مدت سے کوئی آیا نہ گیا سنسان پڑی ہے گھر کی فضا ان خالی کمروں میں ناصراب شمع جلاؤں کس کیلئے
ناصر کا ظمی #trending #fypシ゚ #viralvideo #creatorsearchinsight #foryou