@gujranwala.update: 🚨 گوجرانوالہ کی سیشن عدالت میں کشیدگی ذیشان ڈھڈی ایڈووکیٹ کو مبینہ پولیس مقابلے میں پار کرنے کے بعد گوجرانوالہ بار کے وکلاء برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ وکلاء نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سیشن عدالت میں پنجاب پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وکلاء پولیس کو سیشن کورٹ سے باہر نکالتے دیکھائی دے رہے ہیں وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک واقعے کی شفاف تحقیقات نہیں کی جاتیں، ذیشان ڈھڈی کے معاملے پر انصاف نہیں ہو جاتا، تب تک احتجاج جاری رہے گا۔ ✍️ عوامی حلقوں کی نظر عدالتی تحقیقات پر مرکوز پنجاب بھر میں اس وقت اس واقعے کے بعد قانونی و سماجی مباحث عروج پر ہیں اور لوگ ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ #GujranwalaLawyersProtest #SessionCourtGujranwala #JusticeForLawyers #PoliceEntryBan #TransparentInquiry