✨حوالہ✨
جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت سنت اور بہت فضیلت والی ہے۔
▫️احادیث میں فضیلت▫️🍃نبی ﷺ نے فرمایا🍃
"جو شخص جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھ لے، اس کے لیے ایک جمعہ سے اگلے جمعہ تک نور چمکتا ہے"
(صحیح الحاکم، صحیح الترغیب)
▫️ایک روایت میں ہے▫️"جو سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیات یاد رکھے وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا"
(صحیح مسلم)
---
فجر کی نماز (جمعہ کے دن) میں سورۃ السجدہ اور سورۃ الدہر پڑھنا
صحیح بخاری اور صحیح مسلم سے ثابت ہے۔
نبی کریم ﷺ جمعہ کے دن فجر کی پہلی رکعت میں سورۃ السجدہ (الم تَنزیل)
اور دوسری رکعت میں سورۃ الدہر (ہَلْأَتَى عَلَى الْإِنسَانِ) پڑھا کرتے تھے۔
📖صحیح مسلم حدیث#879📖
📖صحیح بخاری حدیث#891📖
---
📌 حدیث کا عربی متن (سنن ابی داؤد، حدیث 981)
عَن أَبِي هُرَيْرَةَقَالَ:
قَالَرَسُولُاللّهِ ﷺ:
"لَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْقُبُورًا، وَلَا تَجْعَلُوا قَبْرِي عِيدًا، وَصَلّوا عَلَيّفَإِنّصَلَاتَكُمْتَبْلُغُنِي حَيْثُكُنتُمْ."
📌 اردو ترجمہ:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اپنے گھروں کو قبریں نہ بناؤ، اور میری قبر کو عید (مخصوص اجتماع کی جگہ) نہ بناؤ،
اور مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا درود جہاں کہیں بھی ہو، وہ مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔"
---
🍃رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دو فرض میں🍃
➊ پہلی رکعت میں سورۂ اَعلیٰ (سَبِّحِ اسْمَرَبِّكَالْأَعْلَى)
➋ دوسری رکعت میں سورۂ الغاشیة (هَلْأَتَاكَحَدِيثُالْغَاشِيَة)
تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
📖صحیح بخاری حدیث#871📖
📖صحیح مسلم حدیث#878📖
2025-12-04 17:05:58
1
Kashifali Ali :
🥰🥰🥰
2025-12-05 03:37:49
0
To see more videos from user @journeytoallah786_, please go to the Tikwm
homepage.