@anjumhussain103: دنیا میں بہت سی چیزیں زندگی کے سفر میں کھو جاتی ہیں… کبھی سامان، کبھی خواب، کبھی وقت اور کبھی وہ لوگ جن سے دل جڑا ہوتا ہے۔ لیکن ان سب میں جو چیز سب سے زیادہ دل کو توڑتی ہے،اور روح کو چیر کے رکھ دیتی ہے… وہ ہے کسی خاص شخص کی آواز کا کھو جانا۔ وہ آواز… جو ہر درد میں تسلی دیتی تھی، وہ آواز… جس میں محبت چھپی ہوتی تھی، وہ آواز… جسے سن کر دل کو قرار آتا تھا، آج نہ جانے کہاں گم ہو گئی ہے… دن بھر شور میں بھی وہ خاموشی چیختی ہے، بستر میں بھی تنہائی محسوس ہوتی ہے، زندگی چل تو رہی ہے، مگر وہ آواز نہ ہو تو سب کچھ سنسان لگتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہو، جیسے دل کا ایک حصہ کہیں رہ گیا ہو… …سانسیں تو ہیں، لیکن زندگی نہیں۔ اور دل بے اختیار بس اتنا کہتا ہے: کاش… ایک بار، صرف ایک بار… وہ آواز پھر سنا دی جائے۔ Ťâñ_hã💔47 💔🥀 #foryoupage #foryou #viral #💔🥀 #sadpoetry