@dtnoorkhan: ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) مورخہ 19دسمبر 2025 پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے الآصف سکوائر سہراب گوٹھ سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ اور کاسمیٹکس اشیاء بر آمد کرلیں۔ برآمد کیے گئے سگریٹ اور کاسمیٹکس کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ برآمد شدہ اشیاء کو 3 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ترجمان سندھ رینجرز #foryou #foryoupage #fyp #SindhRangers #محافظ_سندھ_رینجرز