@allamaiqqbal: معانی اور مطلب👇 نظم: نفسیاتِ غلامی کتاب:ضربِ کلیم بہتر ہے کہ شیروں کو سکھا دیں رمِ آہو باقی نہ رہے شیر کی شیری کا فسانہ معانی: رم آہو: ہرنوں کی دوڑ، بزدلی ۔ مطلب: لیکن اللہ کے ان بندوں کا صرف ایک کام ہوتا ہے اور وہ یہ کہ اپنی شاعری اپنے علم اور اپنی حکمت کے ذریعے اپنی قوم کے شیروں کو ہرنوں کی طرح بزدلی سے بھاگنا سکھا دیں ۔ اور یہ کام وہ اس حد تک سرانجام دیں کہ نہ شیر باقی رہے اور نہ ان کی شیری کی کہانیاں باقی رہیں ۔ سب کو ہرنوں کی طرح کا بزدل بنا دیا جائے ۔ مراد یہ ہے کہ بہادری کا سبق دینے کی بجائے اپنی قوم کے لوگوں کو بزدلی کا درس دیا جائے تا کہ وہ غلامی میں اور زیادہ پختہ ہو جائیں۔ کرتے ہیں غلاموں کو غلامی پہ رضامند تاویل مسائل کو بناتے ہیں بہانہ معانی: تاویل مسائل: مسئلوں کے اصل معانی کو چھوڑ کر اپنے معانی پیدا کرنا ۔ مطلب: غلام قوموں کے علما، حکما، شاعر اور دوسرے ہنر مند اور فنکار یعنی دینی فنی اور علمی قسم کے مسئلوں کے من گھڑت معنی پیدا کرتے ہیں اور ان غلط معانی کو بہانہ بنا کر اپنی قوم کے غلام لوگوں کو غلامی قبول کرنے پر مزید رضا مند کرتے ہیں اور یہ سب کچھ وہ اپنے مفادات و اغراض کے پیش نظر اور اپنے حکمران آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کرتے ہیں ۔ علامہ نے اسی رویے اور مزاج کو غلامی کی ذہنیت کہا ہے ۔ . . Allama Iqbal Urdu Poetry SHayari Status Sad Urdu Shayari Whatsapp .. #allamaiqqbal #allamaiqbal #allamaiqbalpoetry #allamaiqbalshayari #rekhtafoundation #rekhta #urdupoetry #urdulover #urduwriting #amazingpoetry #classicpoetry #poetrylove #urdulove #words #urduquote #urdudiaries #urduword #learnurdu #urduliterature #instaurdu #urduwriter #writer #englishquote #ُpakistan #couplet #words #urdu