@allamaiqqbal: معانی اور مطلب👇 غزل: تری نگاہ فرومایہ ہاتھ ہے کوتاہ کتاب: بالِ جبریل گلا تو گھونٹ دیا اہلِ مدرسہ نے ترا کہاں سے آئے صدا لا الہ الّا اللہ مطلب: اس شعر میں اقبال نے نظام تعلیم کی خامیوں کی جانب اشارہ کیا ہے جس کے باعث مسلمان اپنی دینی تعلیم و تربیت سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ یہ تعلیم تو طلبا کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کر کے رکھ دیتی ہے ۔ پھر وہ نعرہ حق کیسے بلند کر سکتے ہیں ۔ اٹھا میں مدرسہ و خانقاہ سے غمناک نہ زندگی، نہ محبت، نہ معرفت، نہ نگاہ مطلب: افسوسناک بات یہ ہے کہ ظاہری اور باطنی علوم کے تمام ادارے اپنے حقیقی مسلک سے محروم ہو گئے ہیں ۔ نہ ان میں زندگی کی رمق باقی رہی اس کے علاوہ یہاں اب محبت و معرفت کا بھی فقدان ہے ۔ یہ ادارے تو اپنی حقیقی روح سے محروم ہو چکے ہیں ۔ . . Allama Iqbal Urdu Poetry SHayari Status Sad Urdu Shayari Whatsapp .. #allamaiqqbal #allamaiqbal #allamaiqbalpoetry #allamaiqbalshayari #rekhtafoundation #rekhta #urdupoetry #urdulover #urduwriting #amazingpoetry #classicpoetry #poetrylove #urdulove #words #urduquote #urdudiaries #urduword #learnurdu #urduliterature #instaurdu #urduwriter #writer #englishquote #ُpakistan #couplet #words #urdu