@hu_z_bii: مجھے اس شخص سے محبت تب ہوئی تھی جب مجھے محبت لفظ کا مطلب تک نہیں پتا تھا۔ وہ ایک ایسا احساس تھا جو نہ کسی تعریف کا محتاج تھا اور نہ کسی وعدے کا۔ دل خود بخود اس کی طرف مائل ہو گیا، بغیر کسی سوچ کے بغیر کسی حساب کے۔ نہ یہ معلوم تھا کہ محبت کیا ہوتی ہے، نہ یہ سمجھ تھی کہ یہ احساس انسان کو کس قدر بدل دیتا ہے، بس ایک سکون سا تھا جو اس کے ہونے سے محسوس ہوتا تھا۔ اس کی موجودگی میں دل ہلکا ہو جاتا، باتیں کم اور احساس زیادہ بولتے تھے۔ وقت گزرتا گیا اور شعور بڑھتا گیا، تب جا کر سمجھ آیا کہ جس جذبے نے مجھے اتنے عرصے سے خاموشی میں باندھ رکھا تھا، وہی محبت تھی پاک سادہ اور بے لوث۔ وہ محبت جو لفظوں سے پہلے دل میں اتری اور معنی سمجھ میں آنے سے بہت پہلے روح کا حصہ بن گئی۔ #foryou #viwesproblem #unfreezemyacount #unfreezemyacount