@ashaqzi05: لِلّٰہِ الْحَمْدُ وَالْمِنَّۃُ، بحمدِ اللہ تعالیٰ جامعہ تفسیریہ شمسُ العلوم، رحیم یار خان میں دستار بندی کی سعادت نصیب ہوئی اور درسِ نظامی کی تکمیل کا شرف حاصل ہوا۔ یہ مرتبہ نہ محض سعیِ ناتمام کا حاصل ہے اور نہ ذاتی استحقاق کا نتیجہ، بلکہ اساتذۂ کرام کی بصیرت افروز رہنمائی، اصلاح آمیز سختی، اور والدینِ محترم کی خاموش مگر ہمہ وقت جاری قربانیوں کا مبارک ثمر ہے۔ طالبِ علمی کا یہ دور ریاضت، ضبطِ نفس اور خاموش مجاہدے کی ایک طویل داستان رہا، جس نے شعور کو سنوارا اور مقصد کو واضح کیا۔جس کا حاصل اگر کچھ ہے تو یہی کہ علم امانت ہے، اور دستار ذمہ داری۔ اللهم حول العلم الى شهود عمل ولا تجعله ميزان خصام آمين@اسلامي درسګاہ👑 @Maaz khan @♛𝑆 𝐾𝒉𝑎𝑁 💎 𝑍𝑎𝑑𝐴 𝓓♛