@peace_of_heart12: تم سے محبت کرنا میرے اختیار میں نہیں تھا اور نہ کبھی میں نے ایسا ہونا چاہا تھا لیکن اب جو محبت ہو گئی ہے تو تم مجھے نا ممکن " اور " ممکن " کے وسوسوں میں مت ڈالو اور خود سوچو سیکھانے سے یا احتیاط کی تلقین کرنے سے کوئی پیچھے ہٹا ہے؟ اور پھر میری دسترس میں تو دعا کی قوت رکھی گئی ہے، میں آغاذ نہیں بدل سکتا مگر اختتام تو اب بھی میرے ہاتھ میں ہے، مجھے تم جہاں لا حاصل اور ادھوری محبت کا سبق دے رہے ہو وہاں تم مجھے یہ کیوں نہیں بتاتے کے میری دعائیں اس سبق کے نتیجے کو بدل بھی سکتی ہیں. میں بھی پہلے تم جیسے ڈرپوک ہوا کرتا تھا ، دعا سے پہلے قبولیت کا کم . حساب کتاب لگایا کرتا تھا کے یہ دعا قبول ہو بھی سکتی ہے یا نہیں اور اس بے یقینی کو اللہ کے فیصلوں کا احترام سمجھا کرتا تھا لیکن اب میں یقین کے اس دوہرائے پر کھڑا ہوں جہاں میں جانتا ہوں کہ وہ دعا قبول پہلے کرتا ہے اور توفیق بعد میں دیتا ہے. اور آپ تو میری دعا کا وہ حصہ ہیں جو زبان سے ادا نہیں ہوتا، جس کا حال آنکھیں اللہ کو سناتی ہیں، آپ سے جڑی رازداریاں یا تو وہ جانتا ہے یا میں جانتا ہوں کسی اور کی پہنچ نہیں یہاں تک کیونکہ آپ دل میں رہتے ہیں اور دل کے سارے معاملات تو بس اللہ سے ہی جڑے ہوتے ہیں اور محبت کے خواب انہی کے پورے ہوتے ہیں ؟ جو ان کی تعبیر اللہ کے سوا اور کسی سے طلب نہیں کرتے۔ اس لیے آپ کی محبت آپ سے نہیں اللہ سے چاہیے اور وہ جانتا ہے کے اس کے در پہ سوالی ہاتھ خالی واپس جانے کے لیے نہیں آتے۔ . . . . . . . #fyppppppppppppppppppppppp #fyppppppppppppppppppppppppppppppppppp #aesthetic_mak #fyp #fypシ゚