@abdurrashid0056: آہ! ایک عظیم روحانی سورج غروب ہو گیا 💔 انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت سید مفتی مختار الدین شاہ صاحب اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ موتُ العالِمِ مَوتُ العَالَم (ایک عالم کی موت، ایک جہان کی موت ہے) 😭 آج دل بہت اداس ہے، ہمارے سرپرست اور عظیم روحانی پیشوا میں نہ رہے حضرت کی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی اور اصلاحِ امت کے لیے وقف تھی۔ آپ کا بچھڑنا عالمِ اسلام اور خصوصاً آپ کے عقیدت مندوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ حضرت کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات کو بلند کرے اور تمام سوگواروں اور مریدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ حضرت کے لیے دعائے مغفرت فرمائیں۔ #غازی #MuftiMukhtarUdDinShah #Condolence #IslamicScholar #KaraboghaSharif