@shafijansj: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا دورہ کراچی / سندھ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے کراچی سے آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں عطاء اللہ ایڈووکیٹ اور سیف الرحمٰن، سعید آفریدی، الیاس خلیل اور دیگر شامل تھے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کے دورہ کراچی سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سابق معاونِ خصوصی شفقت آیاز بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کراچی دورے کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ وفد نے دورے کے انتظامات، عوامی روابط اور تنظیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق عوامی رابطہ مہم، سیاسی بیداری اور آئینی و جمہوری جدوجہد کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے سیاسی جدوجہد آئینی، پرامن اور منظم انداز میں جاری رکھی جائے گی، اور عوام سے رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوامی آواز ہر فورم پر مؤثر انداز میں سامنے آ سکے۔ #CMKP #SohailAfridi #KarachiVisit