@hopedied3: شاعر میرا جی گایک #غلام علی نگری نگری پِھرا مسافر گھر کا رستہ بُھول گیا کیا ہے تیرا،کیا ہے میرا،اپنا پرایا بُھول گیا کیا بھولا کیسے بھولا،کیوں پوچھتے ہو؟بس یوں سمجھو کارن دوش نہیں ہے کوئی،بھولا بھالا بُھول گیا کیسے دن تھے،کیسی راتیں،کیسی باتیں گھاتیں تھیں مَن بالک ہے،پہلے پیار کا سُندر سپنا بُھول گیا اندھیارے سے ایک کرن نے جھانک کے دیکھا،شرمائی دُھندلی چھب تو یاد رہی،کیسا تھا چہرہ بُھول گیا یاد کے پھیر مِیں آ کر دل پر ایسی کاری چوٹ لگی دُکھ مِیں سُکھ ہے سُکھ مِیں دُکھ ہے،بھید یہ نیارا بُھول گیا سوجھ بُوجھ کی بات نہیں ہے مَن موجی ہے مَستانہ لہر لہر سے جا سر ٹپکا،ساگر گہرا بُھول گیا کوئی کہے یہ کس نے کہا تھا،کہہ دو جو کچھ جی مِیں ہے میرا جی کہہ کر پچھتایا اور پھر کہنا بُھول گیا (میرا جی) #fyp #poetrystatus #sadghazal #sadquotes