@madam.farah.azeem: member of provincial assembly Farah Azeem shah #PakistaniPride #chairpersonemaanpakistantihreek #FarahAzeemShah نیفن ایک معروف اور بڑی ایڈورٹائزمنٹ کمپنی ہے جو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بڑے بڑے برانڈز کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ یہ ایک جدید طرز کی کمپنی ہے جہاں لڑکے اور لڑکیاں گھر بیٹھ کر آن لائن کام کے ذریعے باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے نیفن ایڈورٹائزمنٹ کمپنی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے کمپنی کی مینجمنٹ، جو اس وقت برطانیہ (یو کے) میں مقیم ہے، سے خصوصی درخواست کی کہ وہ کوئٹہ میں بھی نیفن کا ایک دفتر قائم کریں تاکہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنے ہی صوبے میں روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ نیفن ایڈورٹائزمنٹ کمپنی اس مثبت اور تعمیری تجویز پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ کی اس پیشکش کو عملی شکل دینے کے لیے اقدامات اٹھائے گی، جس سے بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔