چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیا
عشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا
ملتے ہوئے دلوں کے بیچ اور تھا فیصلہ کوئی
اس نے مگر بچھڑتے وقت اور سوال کر دیا
ممکنہ فیصلوں میں ایک ہجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی اس نے کمال کر دیا
چہرہ اور نام ایک ساتھ آج نہ یاد آ سکے
وقت نے کس جبیح کو خواب و خیال کر دیا
مدتوں بعد اس نے آج مجھ سے کوئی گلہ کیا
منصب دلبری پہ کیا مجھ کو بحال کر دیا
2026-01-18 07:01:08
0
Umar Nasir :
🥰🥰🥰
2026-01-28 16:43:57
0
To see more videos from user @wehshi_708, please go to the Tikwm
homepage.