@ghanikhanbaba002: میں جیسا نظر آتا ہوں، اندر سے بھی ویسا ہی ہوں۔ میرے اندر کوئی دکھاوا نہیں ہے۔ ہنسی مذاق اور شرارت مجھ میں بھی ہے، لیکن میری فطرت میں سنجیدگی زیادہ ہے۔ میں باتیں بھی بہت کرتا ہوں مگر صرف ان لوگوں سے جو دل سے بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ مذاق بھی کرتا ہوں، لیکن اتنا ہی جتنا میں خود برداشت کر سکوں۔ میرے دل میں کبھی کبھی ایک گہری سی اداسی ہوتی ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ناشکرا ہوں۔ میرا لہجہ ہمیشہ نرم رہتا ہے۔ جو محبت سے پیش آئے میں دل سے اس کی قدر کرتا ہوں۔ کسی سے شکایت نہیں کرتا اور اگر دل دکھ جائے تو آنسوؤں میں ہی سب کچھ بہا دیتا ہوں۔🥀❤️