میں کسی کی کہانی میں مستقل شخص نہیں ہوں، شاید میری قسمت میں ٹھہراؤ کم اور گزر جانا زیادہ لکھا گیا ہے، مگر میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ میں جس کی زندگی میں بھی کچھ وقت کے لیے آؤں گا، وہاں اپنی موجودگی کا ایک خوبصورت اثر چھوڑ جاؤں گا، میں اُن لوگوں میں سے نہیں جو ساتھ رہ کر بھی خالی پن دے جائیں، بلکہ میں وہ بننے کی کوشش کرتا ہوں جو چند لمحوں میں بھی خلوص، سچائی اور اپنائیت کا احساس دے جائے، میں جانتا ہوں کہ ہر رشتہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا، کچھ لوگ صرف ایک خاص وقت کے لیے ہماری زندگی میں آتے ہیں، ہمیں کچھ سکھانے، ہمیں سنبھالنے یا ہمیں خود سے ملانے کے لیے، اور شاید میں بھی انہی میں سے ہوں، ایک ایسا عارضی کردار جو وقتی سہی مگر سچا ہوتا ہے، میں کسی کی زندگی میں رہ کر اسے دھوکہ نہیں دیتا، میں جتنا وقت ساتھ ہوتا ہوں پوری نیت سے ہوتا ہوں، پوری توجہ سے ہوتا ہوں، میں رشتوں کو وقت کے حساب سے نہیں بلکہ احساس کے حساب سے نبھاتا ہوں، اس لیے اگر کبھی میں کسی کی کہانی سے نکل بھی جاؤں تو میرے جانے کے بعد ایک خالی پن نہیں بلکہ ایک خوبصورت یاد رہ جائے، ایک ایسا احساس جو یہ بتائے کہ کبھی کوئی تھا جو سچا تھا، جو مخلص تھا، جو وقتی سہی مگر حقیقت تھا، کیونکہ مستقل ہونا ضروری نہیں ہوتا، قیمتی ہونا ضروری ہوتا ہے، اور میں یہی چاہتا ہوں کہ اگر میں کسی کے ساتھ ہمیشہ نہ بھی رہ سکوں تو کم از کم اتنا ضرور ہو کہ وہ کبھی مجھے یاد کرے تو اس کے دل میں ایک نرم سی مسکراہٹ آ جائے، ایک سکون کا احساس پیدا ہو، کیونکہ زندگی میں کچھ لوگ ٹھہرنے کے لیے نہیں بلکہ اثر چھوڑنے کے لیے آتے ہیں، اور اگر میں اُن میں سے ایک ہوں تو یہ بھی میرے لیے کافی ہے۔ 🖤
2026-04-02 09:25:57
1
❗⚔️SanGat❗Badini⚔️❗ :
wakii 🥀
2026-02-18 09:04:10
1
🍂.𝚜𝚔..ᑭᗩTᕼᗩᑎ.🍁 :
جس کی تقدیر میں دھکے لکھے ہوں🥺🌹
*اسے عشق بھی بے قدروں سے ہوتا ہے🫠💔
2026-03-22 06:17:08
1
🅼🅰🅷🅰🆁🆂🅷🅰🅷🆉🅰🅳 :
💝nice💙
2026-03-08 23:45:02
1
𝗞𝗛𝗢𝗚_𝟏𝟒𝟏 🕊️∞ :
یہ جو تُم اتنا مُسکرا رہے ہو ! کیا غم ہے جو چھپا رہے ہو💔🫠🙂
2026-02-09 19:25:27
5
🦋 ShaNgLa PaRy💬🦋 :
) ❤️🩹✌️:اچھی اچھی دوستیاں ختم ہو جاتی ہیں
آیک ضد کی وجہ سے
کہ وہ یاد نہیں کرتا تو میں کیوں کرو
2026-03-22 15:38:35
1
Haresh Kumar :
haye🥰
2026-03-10 18:49:27
1
💸UMAR BOSS 🇧🇭²²/💎 :
𓅗:اچھا نہیں لگتا کسی کو بار بار اپنی یاد دلانا
جن میں وفا ہوتی ہے وہ خود ہی یاد کرلتیے ہیں