حضرت عثمان بن عفانؓ فرماتے ہیں:
«كَانَالنّبِيّﷺ إِذَا فَرَغَمِنْدَفْنِ الْمَيِّتِ وَقَفَعَلَيْهِ فَقَالَ:
اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ، وَسَلُوا لَهُالتّثْبِيتَ، فَإِنّهُالْآنَيُسْأَلُ»
نبی ﷺ جب میت کی تدفین سے فارغ ہوتے تو قبر کے پاس کھڑے ہو کر فرماتے:
اپنے بھائی کے لیے مغفرت کی دعا کرو اور اس کے لیے ثابت قدمی مانگو، کیونکہ اس وقت اس سے سوال ہو رہا ہے۔
📚 سنن ابو داود: 3221