@urduvirsa_: دو عظیم دوست اور شاعر قتیل شفائی اور ساحر لدهيانوی کی بہترین غزلیں ---------- تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو تمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو یہ مانا میں کسی قابل نہیں ہوں ان نگاہوں میں برا کیا ہے اگر یہ دکھ یہ حیرانی مجھے دے دو میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے کوئی دن کے لئے اپنی نگہبانی مجھے دے دو وہ دل جو میں نے مانگا تھا مگر غیروں نے پایا ہے بڑی شے ہے اگرن اس کی پشیمانی مجھے دے دو ساحر لدھیانوی ----------------------- وہ دل ہی کیا ترے ملنے کی جو دعا نہ کرے میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرے رہے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر یہ اور بات مری زندگی وفا نہ کرے یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے سنا ہے اس کو محبت دعائیں دیتی ہے جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے اگر وفا پہ بھروسہ رہے نہ دنیا کو تو کوئی شخص محبت کا حوصلہ نہ کرے بجھا دیا ہے نصیبوں نے میرے پیار کا چاند کوئی دیا مری پلکوں پہ اب جلا نہ کرے زمانہ دیکھ چکا ہے پرکھ چکا ہے اسے قتیلؔ جان سے جائے پر التجا نہ کرے قتیل شفائی ............ غزلیں پسند آئیں تو شئیر ضرور کریں شکریہ #urdu #urdupoetry #urdushayari #urduadab #ghazal