یا رسول اللّٰہ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) میرا دل۔لاکھوں ٹکڑوں میں بکھر گیا ہے اور میں غم و فکر کے سمندر میں ڈوب رہی ہوں۔ جو کڑوے لمحے میں نے سہے ہیں انہوں نے مجھے توڑ کر رکھ دیا ہے ۔ میرا ہر ریشہ غم اور درد کے بوجھ سے چاک ہو گیا ہے۔ میں اتنا تو چکی ہوں کہ لگتا ہے کہ جیسے میں خود آنسو بن گئی ہوں۔ آنکھیں خشک اور خالی ہو چکی ہیں ۔ مگر پھر بھی غم میری روح سے ایک نہ ختم ہونے والے دریا کی طرح بہنا بہتا ہے۔اس ویران منظر نامے میں جہاں دل کا داغ ہر طرف چھایا ہو اہے ۔ میں صرف اپنے دل کے درد میں گھیری رہ گئی ہوں ...... ہنر بھی اس شدید اور گھور اندھیرے غم میں ؛ میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف رجوع کرتی ہوں .اے میرے پیارے محبوب نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایسے دل کے ساتھ جو تڑپ سے بھرا ہوا ہے اور ایک ایسی روح کے ساتھ جو آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کی امید سے جڑی ہوئی ہے .... میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نرم لمس آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے رحم دل اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی امت کے لیے بےمثال محبت کو یاد کرتی ہوں . مجھے یاد آتا ہے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کس طرح غمزدہ دلوں کو تسلی دیتے ہوئے دلوں کو جوڑتے ؛ اور دکھ سہنے والوں کو سکون کی دعا سیکھاتے ......🌸اے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم براہ کرم میری تاریخ ترین گھڑیوں میں میری خبر لیجئے اور مجھے ان آزمائشوں سے گزار دیجئے جو مجھے گھیرے ہوئے ہیں؛ اور مجھے اپنے پاس بلا لیجئے .....