@zafariqbal78668: پولیس لائن بھکر میں شہداء پولیس جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبد الکریم نے شرکت کی جبکہ نمازِ جنازہ میں پولیس افسران، جوانوں، معززینِ علاقہ اور شہداء کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے شہداء کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ وطن عزیز کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گرد عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔بعد ازاں آئی جی پنجاب نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان کے غم میں برابر کے شریک ہوئے اور محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مکمل سرپرستی کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ثی ڈی وسیم احمد سیال، آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان _ برگیڈئیر راشد صدیق کھوکھر اسٹیشن کمانڈر سرگودھا_ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان ، ڈپٹی کمشنر بھکر محمد احسان۔علی جمالی، ڈسٹرکٹ جیل سپرینڈنٹ بھکر ڈاکٹر صدیق _سینئر پولیس افسران ،پارلیمنٹرین سول سوسائٹی بھی موجود تھے۔#😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭