@pak_army_801: #creatorsearchinsights #unfrezzmyaccount پاکستان آرمی نے اپنے نئے شامل کردہ ’’غضب‘‘ ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم (MLRS) کی کامیاب فیلڈ ٹرائلز مکمل کر لیں۔ یہ جدید نظام 122 ملی میٹر راکٹس سے لیس ہے اور میدانِ جنگ میں تیز رفتار اور مؤثر فائر پاور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ ٹیسٹنگ کے دوران سسٹم کی رینج، درستگی اور فوری ردِعمل کی صلاحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تجربات کے نتائج کو اطمینان بخش قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر آپریشنل فارمیشنز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’غضب‘‘ ایم ایل آر ایس کی شمولیت سے پاک فوج کی روایتی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور یہ نظام مختلف جغرافیائی حالات میں مؤثر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ راکٹ سسٹم کم وقت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو مستقبل کے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔