@shamaan_001: اے میری روح سے جڑے شخص، مجھے تیری سخت ضرورت ہے، اس خراب اور بےرحم جہاں میں تیری کمی مجھے ہر لمحہ بہت ستاتی ہے، تیرا نہ ہونا میرے دل پر بوجھ بن جاتا ہے اور سانس لینا بھی مشکل سا لگنے لگتا ہے۔ بس تم آ جاؤ نا میرے پاس، تاکہ میں اپنی ادھوری خوشیوں کو مکمل کر سکوں، تاکہ ہم دونوں مل کر اپنے اپنے خوابوں کی زندگی کو حقیقت میں بدل سکیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم لوگوں کی باتوں، طعنوں اور بے معنی سوچوں کو نظرانداز کر کے صرف اپنی دنیا میں مگن رہیں، جہاں صرف محبت ہو، اعتماد ہو اور سکون ہو۔ تمہاری ایک مسکراہٹ میرے سارے دکھ مٹا سکتی ہے، تمہاری ایک جھلک میرے دل کو قرار دے سکتی ہے۔ میں ہر رات دعا کرتا ہوں، ہر دن امید کے سہارے گزارتا ہوں، بس اس انتظار میں کہ کب تم آؤ گے اور میری ویران زندگی کو پھر سے روشن کر دو گے۔ یقین مانو، میں دل سے روز تمہیں پکارتا ہوں، تمہارا نام اپنی سانسوں میں بساتا ہوں، اور ہر لمحہ یہی چاہتا ہوں کہ تم آ جاؤ اور ہمیشہ کے لیے میرے پاس رہ جاؤ۔ خــانــم🥀 #Shaman #haqeqat #fyp #shajikibtain #fypシ