@abdullahg1101: تمہیں پتہ ہے کہ سب سے بڑا افسوس کیا ہے؟ میرے لیے یہ نہیں کہ تم چلے گئے، یہ بھی نہیں کہ خواب ٹوٹ گئے، سب سے بڑا افسوس تو یہ ہے کہ تم نے خود کو اس قابل بھی نہ چھوڑا کہ میں تمہیں اچھے لفظوں میں یاد کر سکوں۔ میں چاہتا تو تھا کہ کبھی کسی محفل میں تمہارا ذکر آئے تو میں مسکرا کر کہوں، وہ شخص بہت خاص تھا میرے لیے، مگر اب لب کھلتے ہیں تو صرف خاموشی ٹپکتی ہے۔ تم نے میری محبت کو توڑا نہیں، صرف اس کی عزت بھی چھین لی۔ میں نے تمہیں دعاؤں میں مانگا تھا اور تم نے مجھے شک کی نظروں میں تولا۔ میں نے تمہارے نام کو تقدس سمجھا، تم نے اسے الزاموں میں لپیٹ دیا۔ کاش تم بس بے وفا ہوتے تو شاید میں تمہیں برا کہہ کر دل ہلکا کر لیتا، مگر تم نے تو کردار ہی ایسا چنا کہ میں نہ تمہیں اچھا کہہ سکتا ہوں، نہ برا کہہ کر سکون پا سکتا ہوں۔ تمہارے بعد جب کوئی پوچھتا ہے، کون تھا وہ؟ میں نظر جھکا لیتا ہوں، کیونکہ میں تمہیں اپنی کہانی کا خوبصورت باب نہیں کہہ سکتا، اور سچ لکھوں تو وہ باب شرمندگی بن جاتا ہے۔ افسوس یہ نہیں کہ میں ہار گیا، افسوس یہ ہے کہ میں نے جسے اپنی جیت سمجھا وہی میری سب سے بڑی آزمائش نکلا۔ میں نے تمہیں اپنے رب کے سامنے سچا کہا اور تم نے مجھے لوگوں کے سامنے جھوٹا بنا دیا۔ میں نے تمہاری ہر خامی پر پردہ رکھا، تمہاری عزت کو اپنی عزت سمجھا، مگر تم نے میرا نام بھی اپنی انا کی سیڑھی بنا لیا۔ آج اگر کوئی مجھ سے کہے کہ اسے یاد کرو تو میں سوچ میں پڑ جاتا ہوں، کس نام سے یاد کروں تمہیں؟ وفا کے یا فریب کے؟ تم نے خود کو اس مقام سے گرا دیا جہاں میں تمہیں دعاؤں میں رکھتا تھا، اب میں چاہ کر بھی تمہیں اچھے لفظوں میں یاد نہیں کر سکتا۔ اور یقین کرو، یہی میرا سب سے بڑا افسوس ہے کہ میری محبت اتنی سچی تھی مگر تمہارا کردار اتنا کمزور کہ میری زبان پر تمہاری دعا نہیں آتی، صرف ایک خاموش آہ رہ جاتی ہے۔

🫀❤️‍🩹عبداللہ
🫀❤️‍🩹عبداللہ
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 26 February 2026 12:46:08 GMT
7911
425
8
45

Music

Download

Comments

rana.zahab1
Rana zahab :
na karna
2026-03-13 06:38:28
0
shah_44
Shah_44 :
akhrit my maf krdi murshad
2026-03-17 22:41:57
0
sahib.0891
صاحبِ :
na kr yr😩
2026-02-27 14:05:41
0
its.tanhaipasand_59
🍂❤‍🩹تنہائی پسند 🥲🫀 :
مکر جائے محبت سے اگر کوئی تو چپ رہنا تماشہ تو نہیں کرتے ، کبھی کڑوا جو پھل نکلے خدا کی دین ہوتی ہے ، جسے چاہے عطا کر دے وفا رستہ نہیں ایسا کہ ، جس پر جو بھی چل نکلے 🙂
2026-02-28 07:47:55
0
whosabdul01
A🐺 :
Bro caption plz 🥺
2026-02-26 13:18:55
0
shani.awan8975
Shani awan :
🥺🥺🥺
2026-02-26 13:44:55
0
itxwadankhan
༄ ℐ𝓉𝓍𝓌𝒶𝒹𝒶𝓃𝓀𝒽𝒶𝓃 👑 :
🤌🥹🥹
2026-02-26 13:01:56
1
kashiflodhrag
Kashif Lodhra G :
تمہیں پتہ ہے کہ سب سے بڑا افسوس کیا ہے؟ میرے لیے یہ نہیں کہ تم چلے گئے، یہ بھی نہیں کہ خواب ٹوٹ گئے، سب سے بڑا افسوس تو یہ ہے کہ تم نے خود کو اس قابل بھی نہ چھوڑا کہ میں تمہیں اچھے لفظوں میں یاد کر سکوں۔ میں چاہتا تو تھا کہ کبھی کسی محفل میں تمہارا ذکر آئے تو میں مسکرا کر کہوں، وہ شخص بہت خاص تھا میرے لیے، مگر اب لب کھلتے ہیں تو صرف خاموشی ٹپکتی ہے۔ تم نے میری محبت کو توڑا نہیں، صرف اس کی عزت بھی چھین لی۔ میں نے تمہیں دعاؤں میں مانگا تھا اور تم نے مجھے شک کی نظروں میں تولا۔ میں نے تمہارے نام کو تقدس سمجھا، تم نے اسے الزاموں میں لپیٹ دیا۔ کاش تم بس بے وفا ہوتے تو شاید میں تمہیں برا کہہ کر دل ہلکا کر لیتا، مگر تم نے تو کردار ہی ایسا چنا کہ میں نہ تمہیں اچھا کہہ سکتا ہوں، نہ برا کہہ کر سکون پا سکتا ہوں۔ تمہارے بعد جب کوئی پوچھتا ہے، کون تھا وہ؟ میں نظر جھکا لیتا ہوں، کیونکہ میں تمہیں اپنی کہانی کا خوبصورت باب نہیں کہہ سکتا، اور سچ لکھوں تو وہ باب شرمندگی بن جاتا ہے۔ افسوس یہ نہیں کہ میں ہار گیا، افسوس یہ ہے کہ میں نے جسے اپنی جیت سمجھا وہی میری سب سے بڑی آزمائش نکلا۔ میں نے تمہیں اپنے رب کے سامنے سچا کہا اور تم نے مجھے لوگوں کے سامنے جھوٹا بنا دیا۔ میں نے تمہاری ہر خامی پر پردہ رکھا، تمہاری عزت کو اپنی عزت سمجھا، مگر تم نے میرا نام بھی اپنی انا کی سیڑھی بنا لیا۔ آج اگر کوئی مجھ سے کہے کہ اسے یاد کرو تو میں سوچ میں پڑ جاتا ہوں، کس نام سے یاد کروں تمہیں؟ وفا کے یا فریب کے؟ تم نے خود کو اس مقام سے گرا دیا جہاں میں تمہیں دعاؤں میں رکھتا تھا، اب میں چاہ کر بھی تمہیں اچھے لفظوں میں یاد نہیں کر سکتا۔ اور یقین کرو، یہی میرا سب سے بڑا افسوس ہے کہ میری محبت اتنی سچی تھی مگر تمہارا کردار اتنا کمزور کہ میری زبان پر تمہاری دعا نہیں آتی، صرف ایک خاموش آہ رہ جاتی ہے۔
2026-02-26 14:37:41
2
To see more videos from user @abdullahg1101, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About