@its.cute59: #beshak💯 جب ہم کسی سے سچی محبت کرتے ہیں تو ہم یہ چاہتے ہیں کہ: وہ قرآن مجید کی روشنی میں زندگی گزارے اللہ تعالیٰ کے قریب ہو جہنم کی آگ سے محفوظ رہے اور جنت میں ہمارے ساتھ ہو اصل محبت وہ ہے جس میں انسان اپنے محبوب کو دنیا ہی نہیں، آخرت کی کامیابی میں بھی شریک دیکھنا چاہے۔❤️ دعا محبت کا سب سے خالص اظہار ہے۔ کسی کے لیے چھپ کر دعا کرنا، اس کی اصلاح اور بھلائی کی دعا کرنا ..آپ کے اختلاف چاہے کتنے ہی کیوں نا ہوں دعا دینا مت چھوڑیں ۔۔اپنے دل سے ہر وہ برائی نکال دیں جو اللہ تعالیٰ کو نہیں پسند اپنے دل کو پاک رکھیں کیونکہ اللہ تعالیٰ پاک ہے اور وہ پاکی کو بے حد پسند فرماتا ہے ۔۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی محبت عطا فرمائے جو ہمیں اور ہمارے پیاروں کو اپنی رضا اور جنت تک لے جائے۔ آمین ❤️❤️🩹