@shahabdulaziz52: شان ام المومینین سیدہ امّی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا تیری پاکیزگی پر نطق فطرت نے شہادت دی تجھے عظمت عطاء کی عافیت بخشی فضیلت دی خداء لم یزل کا بار ہا تجھ پر سلام آیا مبارک ہیں وہ لب جن پر ادب سے تیرا نام آیا رسول اللہﷺ نے رکھا ہے صدیقہ لقب تیرا فقط فرشی نہیں عرشی بھی کرتے ہیں ادب تیرا شرف تیرے دوپٹے نے یہ جنگ بدر میں پایا اسے پرچم بنا کر مخبر صادقﷺ نے لہرایا تیرا حجرہ امین خاص ہے ذات رسالت کا بساط عرض پر ٹکڑا یہی ہے باغ جنت کا اسی میں رحمت اللعمینﷺ رہتے تھے رہتے ہیں تیرا حجرہ ہے جسے گنبد خضری بھی کہتے ہیں اسی سے حشر کے دن سرور کونینﷺ اٹھیں گے مگر تنہا نہیں اٹھیں گے مع شیخینؓ اٹھیں گے شفاعت کی ترے رحمت کدا سے ابتداء ہوگی اسی پر امتوں کی مغفرت کی انتہا ہوگی خطیب العصر علامہ سید عبدالمجید ندیم شاہ صاحبؒ ۔ ۔ #SyedAbdulMajeedNadeem #