@parasjehanzaib: پاکستانی عوام عجیب قوم بن چکی ہے۔ اپنے حق، مہنگائی، بے روزگاری اور ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہو سکتے، لیکن جیسے ہی بات ان کی پسندیدہ سیاسی پارٹی یا لیڈر کی آئے تو فوراً وکیل بن کر میدان میں آ جاتے ہیں۔ یہ قوم اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے آواز نہیں اٹھاتی، لیکن لیڈروں کی غلطیوں کو چھپانے کے لئے سوشل میڈیا پر جنگ شروع کر دیتی ہے۔ یاد رکھو! جس دن عوام اپنے حق کے لئے کھڑی ہو گئی اس دن نہ کوئی لیڈر مقدس رہے گا اور نہ کوئی پارٹی۔ صرف انصاف اور حق کی بات ہوگی۔ لیکن افسوس… ہمیں اپنے حق سے زیادہ “تیرا لیڈر چور، میرا لیڈر ایماندار” کا نعرہ عزیز ہے #parasjehnzaib #dailynews #anchor #ViralVideo